لطافت اور آئے گی اگر ایسا بھی کر لیں ہم اٹھو تاریک راتوں سے کوئی سورج نکالیں ہم نگاہوں سے اسے دیکھیں نگاہوں سے اسے چاہیں نگاہوں میں اسے رکھ کے نگاہوں میں چھپا لیں ہم ستاروں کی گزر گاہیں بڑی پر نور ہوتی ہیں ستاروں کے پڑاو میں نیا مسکن بنا لیں ہم یہ دنیا ایسی دنیا ہو جہاں پہ کوئی غم نہ ہو چلو یہ عہد کر کے پھر نئی دنیا بسا لیں ہم ہوا کے دوش پہ رہ کے پرندوں کو بلا لیں ہم محبت کے سبھی نغمے ذرا سے گنگنا لیں ہم 🌷. 💞. 🏵️. 🌺. 🥀
بابا جی جہاز️ میں بیٹھے!!! تھوڑی دیر بعدایک خاتون اپنی سیٹ نمبر دیکھتی ہوئی آئی اور بابا جی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئ۔ بابا جی کھڑکی سے باہر دیکھ رہے تھے!! مگرانہیں محسوس ہوا کہ وہ خاتون مسلسل اُنہیں گھور رہی ہیں۔اُنہوں نے مُڑ کر دیکھا تو وہ خاتون واقعی گھور رہی تھی۔ بابا جی" کیا بات ہے محترمہ! آپ مجھے ایسے کیوں گھور رہی ہیں؟" خاتون۔" میں گھر سے ائیرپورٹ تک سارے راستے یہی دُعا کرتی آئی ہوں کہ میرے ساتھ کسی خاتون کو سیٹ ملے۔" بابا جی" میں بھی سارے راستے یہی دعا کرتا رہا ہوں ' اور رب نے میری سُن لی۔آپ نے دل 💓سے نہیں مانگی ہو گی.."😋😝😜😉😃😄😆😆😆😂😂😂😂
تین عبادتیں ایسی ہیں کہ اگر تم ان پر دوام اختیار کرو تو تمہاری زندگی میں حیران کن حد تک تبدیلی ہو! پہلی : *استغفار* دوسری : *صبح شام کے اذکار* تیسری : *روزانہ ، حسب استطاعت کچھ نہ کچھ صدقہ دینا* 🌴 اس کی وجہ یہ ہے: کہ ہماری زندگی میں آدھی مشکلات کی وجہ تو نافرمانیاں اور گناہوں کی سزائیں ہوتی ہیں لہذا *اگر تم ہمیشہ استغفار کرتے رہو گے تو تمہاری زندگی کی آدھی مشکلات حل ہو جائیں گی۔* اور باقی کی آدھی مشکلات کی وجہ شیطان، نظربد اور حسد ہوتا ہے *لہذا اگر تم صبح و شام کے اذکار پر دوام اختیار کرو گے تو اللہ سبحانہ و تعالی کے فضل سے تمہاری زندگی کی باقی آدھی مشکلات بھی حل ہو جائیں گی۔* اور *"صدقہ" بلاؤں کو ٹالتا ہے اور بُری موت سے بچاتا ہے* ۔