ایک بہن کی محبت ۔۔۔❤ ایک بھائی کی دکھی تحریر
غضب کی دھوپ اور گرمی تھی ۔۔۔۔۔قریب دیہات سے ایک مریضہ اکثر میرے مطب پر آتی رہتی۔۔۔
وہ آج جب آئی توساتھ میں اسکےبچےبھی تھے۔۔
اس نےمجھ سے ضروری میڈیسن لی ۔
میں نے بچوں کو کیلےجوس منگوا لیا۔۔۔۔
یہ دونوں بہن بھائی تھے۔۔۔۔
بھائی نے چٹ پٹ ڈبہ خالی کر دیا ۔۔۔۔
یہ ننھی پری جوس پکڑے بیٹھی رہی ۔
میں سمجھا شاید اس کو جوس کا ڈبہ کھولنے کا پتہ نا ھو۔
میں نے کہا مجھے دکھاو میں آپ کو نلکی لگا دیتا ھوں۔۔
کہتی ہے نہیں مجھے ایک شاپر دے دو
میرا چھوٹا بھائی گھر پر ھے میں یہ اسے پلاوں گی۔
میں تب سے حیرت میں ھوں۔ بھائی کیسے بہنوں کا واجبی حق بھی ڈکار جاتے اور ماں باپ گزر جانے کے بعد بہنیں بھائیوں کے گھر آتے ہچکچاہٹ محسوس کرتی ھیں۔
کیا ھم بھائی بہنوں کا ویسے خیال رکھتے ھیں جیسے یہ رکھتی ھیں۔😭😭
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain