جن کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا وہ بھی تنہا نہیں ہوتے اس لیۓ کہ ان کے ساتھ بھی رب ہوتا ہے۔ اس جملے نے ہر ٹوٹے دل کو ہمیشہ سہارا دیا ہے رب کا دامن تھام کر رکھیں مشکلات اور نا ممکنات میں سے یوں نکال لے گا جیسے کبھی یہ تھے ہی نہیں۔ ہاں خلوص ، ہمت اور استقامت شرط ہے۔ یاد رکھیں آپ تنہا نہیں۔ تنہائیوں میں رب کو یاد رکھیں۔ وہ آپ کو تنہا نہ چھوڑے گا۔ لا تحزن ان اللہ معنا اے اللہ ! انسانوں سے ملنے والی اور حالات اور وقت سے ملنے والی آزمائش سے ہمیں بچا لیجیئے.. آمین یا رب العالمین۔