Damadam.pk
Shiz@_786's posts | Damadam

Shiz@_786's posts:

Shiz@_786
 

لوگ کہتے ہیں محبّت نہ ملے تو اسے چھوڑ دو۔۔
ایک بات بتاؤ دعا قبول نہ ہو تو خدا بدل دیتے ہو کیا؟

Shiz@_786
 

اداس ہو؟ سمجھ نہیں آ رہا کیا کرو؟ کچھ بھی ٹھیک ہوتا نظر نہیں آ رہا؟ مگر دیکھو، وہ رب تمہیں نہیں بھولا۔ دعا کا راستہ تو ابھی بھی تمہارے لیے کھلا ہے، وہی راستہ جو اس نے خود تمہیں عطا کیا ہے۔ یقین رکھو، تمہاری دعا ضرور قبول ہوگی۔ یہ مشکلات زندگی کا ایک حصہ ہیں، پوری زندگی نہیں۔ دن اچھے بھی آئیں گے، تمہارے لیے خوشیاں بھی مقدر ہوں گی۔ کیا ہوا جو آنسو خشک ہو گئے ہیں؟ کیا ہوا اگر الفاظ ساتھ نہیں دے رہے؟ وہ رب تو تمہاری خاموشی بھی سن لیتا ہے۔ اس لیے ہار نہ مانوں، مایوس نہ ہو۔ سب ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ وہ رب العالمین تم سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ❤️

Shiz@_786
 

جب رات کے آخری پہر اللہ تمہیں خود چنتا ہے تہجد پڑھنے کے لیے، تو سوچو وہ تمہیں خالی ہاتھ کیسے لوٹائے گا؟ اس لیے جب بھی رات کے آخری پہر آنکھ کھلے تو اسے بے وجہ مت سمجھنا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اللہ تم سے تہجد میں ملاقات کرنا چاہتا ہے، تمہاری دعاؤں کو قبول کرنا چاہتا ہے، اور تمہیں وہ نعمتیں عطا کرنا چاہتا ہے جس کا تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ ❤️ 💯

Shiz@_786
 

*اے اللہ!*
جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں، ہم سب پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہو، اور ہمارے دلوں کو سکون اور اطمینان سے بھر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

Shiz@_786
 

یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا، یہ تکلیفیں ضرور دور ہو جائیں گی۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ جو توڑ پھوڑ آپ کے دل میں ہے، اللہ اسے اپنے کرم سے ٹھیک کر دے گا۔ بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، صبر کریں اور یقین رکھیں کہ بہتر دن قریب ہیں، کیونکہ اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں تسلی دی ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ❤️ 💯

Shiz@_786
 

جو کنویں سے نکال کر یوسف علیہ السلام کو مصر کے تخت پہ بٹھا سکتا ہے بھروسہ رکھو وہ رب تمہارے غموں کو بھی خوشیوں میں بدل سکتا ہے۔ ❤️ 💯

Shiz@_786
 

بس تھوڑا سا صبر اور کر لو۔ دیکھو، یہاں تک بھی تو صبر کیا ہی ہے ناں، تو تھوڑا سا اور سہی۔ ہو سکتا ہے وہ تقدیر بدلنے والا لمحہ بس سامنے ہو۔ ہو سکتا ہے بس اگلے قدم پر ہی معجزہ ہو جائے۔ ان شاء اللہ ❤️

Shiz@_786
 

اگر لوگوں کو فجر کی نماز کا اجر اور فضیلت معلوم ہو جائے تو وہ رات کو اس ڈر سے جاگتے رہیں کہ کہیں نیند کے باعث فجر کی نماز قضا نہ ہو جائے۔ ❤️

Shiz@_786
 

اللہ کے سامنے بہایا گیا ہر آنسو دعا ہے اور اللہ کو تمہارے ہر آنسو سے محبت ہے پھر وہ آنسو صبر کرتے ہوئے بہایا گیا ہو یا پھر مایوسی اور ناراضگی سے بہایا گیا ہو۔ کیونکہ اللہ ہر آنسو کے پیچھے چھپی کہانی کو جانتا ہے اور اُسے یہی کافی ہے کے تم نے پھر بھی اُس سے مانگا ہے بس پھر وہ غصہ نہیں کرتا، وہ عطا کر دیتا ہے تڑپتے ہوئے دل کے لیے معجزے کر دیتا ہے اور ساری ناراضگیاں اپنے "*کُن*" پہ ختم کر دیتا ہے۔ ❤

Shiz@_786
 

وہ تمہاری تڑپ سے کیسے ناواقف ہو سکتا ہے جس نے تمہاری تخلیق سے پہلے یہ فرما دیا کہ ' *اور ہم تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہیں* '۔ ❤️

Shiz@_786
 

تمہیں اللہ کا وعدہ یاد رکھنا ہے۔ تمہیں یہ یاد رکھنا ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ تمہیں یہ کبھی نہیں بھولنا کہ اللہ نے صبر کرنے والوں کا ہمیشہ ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا ہے۔ تمہیں اللہ کے وعدوں پر یقین رکھ کر آگے بڑھتے جانا ہے۔ ❤️

Shiz@_786
 

جب تم سکون کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہوتے ہو، تمہارے دل میں بے چینی اور روح میں اضطراب ہوتا ہے، تب وہ رب، جو تم سے بے حد محبت کرتا ہے، تمہیں تمہاری زندگی میں سکون لوٹانے کے لیے تہجد کی راہ دکھاتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم رات کے سناٹے میں اس کے حضور جھکو، اپنے دل کا بوجھ اس کے سامنے رکھو، اور اس کی رحمت کے سائے میں حقیقی سکون پا جاؤ۔ یہی وہ وقت ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دل کی بے چینی سکون میں بدل جاتی ہے۔ ❤️

Shiz@_786
 

لوگ ڈھونڈتے رہ گئے کامیابی کو، دنیا کے مختلف راستوں پر، جبکہ مؤذن ساری عمر کہتا رہا: *حی علی الصلاة* (نماز کی طرف آؤ) *حی علی الفلاح* (کامیابی کی طرف آؤ)۔ اور کامیابی کی اصل دعوت وہی ہے جو پانچ وقت اذان میں دی جا رہی ہے، مگر افسوس، بہت سے لوگ اس بات کو سمجھ نہیں پا رہے کہ حقیقی کامیابی نماز میں ہی چھپی ہوئی ہے۔ ❤️

Shiz@_786
 

جب کسی سے آپ کا کچھ ٹوٹ جاتا ہے، تو آپ اسے کس سے ٹھیک کرواتے ہیں؟ کیا اُس سے جو توڑتا ہے یا اُس سے جس نے اسے بنایا؟ ایسے ہی جب آپ کا دل کوئی توڑتا ہے یا آپ کو کوئی تکلیف پہنچاتا ہے، تو آپ کیوں اُس کے پاس جاتے ہیں جس نے آپ کو توڑا ہے؟ وہ آپ کا دل نہیں جوڑ سکتا۔ دل بنانے والا صرف اللہ ہے، اُس کے پاس جاؤ، وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ وہ سارے زخم ایسے بھر دے گا جیسے کبھی تھے ہی نہیں، دل ایسے جوڑ دے گا جیسے کبھی ٹوٹا ہی نہیں۔ اور پھر جب آپ اللہ سے جڑ جاؤ گے، تو دل کبھی ٹوٹے گا ہی نہیں۔ ❤️

Shiz@_786
 

*اے اللہ!*
جو شخص یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے، اس کی زندگی میں اپنی رحمت سے ایسی خوشیاں بھر دے جو کبھی ختم نہ ہوں، اس کے ہر خواب کو حقیقت میں بدل دے، ہر مایوسی کو امید سے بدل دے، اور اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

Shiz@_786
 

فلک، چاند، ستارے اور کہکشاں جس نے بنائے ہیں وہ تمہارے معاملات بھی بنا دے گا، جس نے دن اور رات کا نظام سنوار رکھا ہے وہ تمہارا مقدر بھی سنوار دے گا، جس نے اتنی جھولیاں بھر رکھی ہیں وہ تمہاری جھولی بھی خالی نہیں رہنے دے گا، وہ تمہارا صبر اور تمہاری التجائیں ضائع نہیں ہونے دے گا، وہ تمہارے لینے "کُن" فرمائے گا اور ضرور فرمائے گا۔ ان شاء اللہ ❤️

Shiz@_786
 

میں اردو میں پوسٹ کرتی ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ جائیں۔۔
ورنہ Anglesh بھی مجھے آتی ہے۔۔🤭🫣

Shiz@_786
 

وہ جس نے مچھلی کے منہ میں بند اپنے بندے کے دل کی سدا سُن لی، تمہیں کیا لگتا ہے کہ اُسے تمہارے ٹوٹے دل کی سدا نہیں سنائی دیتی ہوگی؟ ❤️💫

Shiz@_786
 

hAppY birthday To Me.. 🥰♥️

Shiz@_786
 

اپنی چاۓ پیئں، خاموشی کو اپنائیں، لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں، پرسکون رہیں۔
اگر کسی کا کوا سفید ہے تو اسے سفید ہی رہنے دیں کالا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں، اگر کوئی یہ تسلیم کرچکا ھے کہ ہاتھی درخت پر بیٹھا ہے تو اس کے ہاتھی کو نیچے اتارنے میں اپنا وقت، جذبات اور اپنے الفاظ ضائع نہ کریں۔