پوری بات پورا قصہ کون لکھے
کتنا مشکل تھا وہ رستہ کون لکھے
دن و رات کے آدھے آدھے بٹوارے میں
کس کا تھا کتنا حصہ کون لکھے
بخت کہ تخت سے یک لخت اتارا ہوا شخص
آؤ دیکھاؤں تمہیں کیسے ہنستا ہے قسمت سے ہارا ہوا شخص
وہ خواب تھے میرے ذہن میں
نہ میں کہ سکا نہ میں لکھ سکا
کہ زباں ملی تو کٹی ہوئ
جو قلم ملا تو بکا ہوا