Damadam.pk
Soraj88's posts | Damadam

Soraj88's posts:

Soraj88
 

یہاں دشمن سے ذیادہ محافظ سے خطرہ ہے
بیماری سے ذیادہ طبیب سے خطرہ ہے
مجرم سے ذیادہ منصف سے خطرہ ہے

Soraj88
 

😜ایک بار ایک پینٹ پہنے ہوئے کنجوس سے ایک شخص نے پوچھا:
آپ کی یہ پینٹ کِتنے دِن چل جاتی ہے ..؟
کنجوس نے جواب دیا:
کچھ خاص نہیں، میں اِسے ایک سال پہنتا ہوں.
اِس کے بعد میری بیوی اِسکو کاٹ کر بیٹے کے سائز کا بنا دیتی ہے.
پھر بیٹا اِسے ایک سال پہنتا ہے.
اِس کے بعد بیوی اِسکو کاٹ چھانٹ کر تکیے کے کور بنا لیتی ہے.
پھر ایک سال بعد اِس کو گھر کی جھاڑو پونچھے میں اِستعمال کرتے ہیں. "
دوسرا شخص بولا:
پھر پھینک دیتے ہوں گے ..؟
کنجوس نے پھر کہا:
نہیں نہیں اس کے بعد 6 ماہ تک میں اِس سے اپنے جوتے صاف کرتا ہوں
اور اگلے 6 ماہ تک موٹر سائیکل کا مفلر چمكاتا ہوں.
بعد میں بچوں کے کھیلنے کے لیے اسے گیند بنا لیتے ہیں.
آخر میں چولہا سلگانے کے کام میں لیتے ہیں اور چولہے کی راکھ برتن مانجھنے کے کام میں آجاتی ہے ۔