ہم آخر تک ایک دوسرے کی قدر نہیں جانتے!
ایک پھول وقت پر دینا ،
بہت دیر ہو جانے پر اپنا سب کچھ دینے سے بہتر ہے۔
صحیح وقت پر ایک خوبصورت لفظ کہہ دینا ،
احساسات ختم ہونے کے بعد، ایک نظم لکھنے سے بہتر ہے
ضرورت پڑنے پر انسانی موقف اختیار کرنا،
دیر ہو جانے کے بعد تسلی دینے سے بہتر ہے۔
"دیر سے آنے والی چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں، جیسے کسی مردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ"🥀❤️🖤
عورت جب غیر مرد سے رابطے میں رہے ، اس سے بات کرتی رہے، اس پر اعتبار کرے ، اپنے جذبات اس کے لیے خالص کر دے، اسے سوچے اور بہت سوچے، اس کی آرزو کرے، رات دن منتیں کرے، پھر روئے اور روتی ہی چلی جائے، تو اس "ریلیشن شپ" میں قصور وار صرف 'عورت' ہے،
مرد یہ سب افورڈ کر سکتا ہے،
کرتا رہتا ہے، عورت نہیں کر سکتی، وہ تو اس غلطی کا خمیازہ بھگتتے بھگتتے تنکے سے بھی "ہلکی" ہو کر رہ جاتی ہے.
'غلطی' عورت کی ہی سہی، مگر مرد سے صرف ایک "گلہ" ہے،
وہ عورت کو اس "بے اختیاری" کے مقام تک لاتا کیوں ہے، جہاں وہ "تماشا" بننے پر بھی مجبور ہو جاتی ہے!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain