تمہارا ہجر منایا تو میں اکیلا تھا جنوں نے حشر اٹھایا تو میں اکیلا تھا یہ میری اپنی دعائیں جنہوں نے رد ہو کر گلے سے مجھ کو لگایا تو میں اکیلا تھا دیار خواب تھا تم تھے تمام دنیا تھی کسی نے آ کے جگایا تو میں اکیلا تھا کوئی حسینی نہ نکلا مرے رفیقوں میں دیا بجھا کے جلایا تو میں اکیلا تھا تمہارا ہاتھ نہیں تھا وہ موج گریہ تھی مری سمجھ میں جب آیا تو میں اکیلا تھا تمہارے لمس کی خوشبو فریب نکلی ہے بدن نے حشر اٹھایا تو میں اکیلا تھا کہاں سے آئی تھی آخر تری طلب مجھ میں خدا نے مجھ کو بنایا تو میں اکیلا تھا۔ خالد ندیم
رکاوٹوں اور مشکلات کی وجہ سے پریشان مت ہوں۔ ان کے پیچھے بہت سی حکمتیں ہیں۔ یہ آپ کا راستہ نہیں روکتیں بلکہ بہترین راستے پر لے جانے کے لیے آتی ہیں💯 #❤❤Jumma Mubarak
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain