یہ کوشش ضرور کرنی چاہیے کہ جن لوگوں کی خوشیاں آپ کی ذات سے وابستہ ہیں ان کے کسی بھی دکھ کے بعد لبوں پر آنے والی مسکان کی وجہ آپ ہوں۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ)صبح بخیر ❣️❣️
بد گمان انسان، بد گمانی کی عینک سے سوائے بد گمانی کے کچھ نہیں دیکھ سکتا اس لیے میری نظر میں جس کا جیسا عکس ہوتا ہے ویسی ہی جھلک اس کو دوسروں میں دکھتی ہے جب تک اندر صاف نہیں ہو گا، سوچ مثبت نہیں ہو گی ، روح پاک نہی ہوگی، نیت صاف نہیں ہو گی، تب تک باہر کے شیشے صاف کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔۔۔۔۔!!!!! #
*کبھی کبھی ہم ایک نامعلوم سی کیفیت کا شکار ہو جاتے ھیــــں ، اور سمجھ نہیں پاتے کے کس چیز سے ناخوش ھیــــں اپنی زندگی سے ، حالات سے ، آس پاس کے لوگوں سے ، یا پھر اپنے آپ سے ...
کوئ بتلائے محبت کی نشانی کیا ہے دل سے ہوتی ہے تو پھر رسمِ بیانی کیا ہے اُس سے جب خود ہی کیا ترک تعلق میں نے اب میری آنکھوں سے بہتا ہوا پانی کیا ہے سُن کے اظہار محبت میرا ، پھر وہ بولے جانتے بھی ہو کہ اِن لفظوں کا معنی کیا ہے جسکی یادوں سےمیں لمحےکوبھی فارغ ہی نہیں اسکی یادوں میں کوئ یاد دہانی کیا ہے بڑا مشکل ہے تیری بات کی تِہہ تک جانا تِیرے لکھے میں ہے کیا اور زبانی کیا ہے ہاں یہی ڈر ہے نہیں لکھتا اسی ڈر سے غزل لوگ پوچھیں گے تیری یار کہانی کیا ہے آج بھی ویسی کی ویسی ہے دلوں میں زندہ مجھ سے نہ پوچھ محبت یہ پرانی کیا ہے کیوں ہیں احسان جہاں پھول وہیں پہ کانٹے میں کبھی سمجھا نہیں ان کی کہانی کیا ہے