"میں تمھیں کسی وعدے کا یقین نہیں دلاتا، میں انجاموں میں بے حد ناکام ہوں، میں ہمیشہ اور ہر دم رخصت ہونے کو تیار رہتا ہوں ، اس دنیا میں ایک بھی شے ایسی نہیں جس سے میرا دل جڑا ہو"
Me with that one girl in my imagination تُم نا آئے ہو، تُم نا آؤ گے، اب تو یادوں کا ہی سہارا ہے آج پھر ڈائری کا خالی صفحہ تُمہارے نام کر دیا۔ پتا ہے؟ میں نے کئی بار کوشش کی کہ یہ صفحات کسی اور کے لیے لکھوں، مگر قلم ہمیشہ تُمہارے راستے پر مُڑ جاتا ہے۔ تُمہاری یادیں جیسے لفظوں کے بیچ اُڑتی تتلیاں ہوں، جو ہر سطر پر بیٹھ کر اپنی خوشبو چھوڑ جاتی ہیں۔ - وقت گُزر گیا، موسم بدل گئے، مگر میرے دل کا موسم اب بھی تُمہارے اِنتظار میں رُکا ہوا ہے۔ تُمہاری مُسکراہٹ، تُمہاری باتوں کا انداز، سب کُچھ جیسے لفظوں میں قید ہو کر ڈائری کے صفحات میں سانس لیتا ہے۔ - شاید یہ صفحے کسی دن پِیلے ہو جائیں، مگر تُمہاری یادوں کا رنگ کبھی مدّھم نہیں پڑے گا۔ وقت اور فاصلے چاہے کتنے ہی بڑھ جائیں ۔۔۔یہ ڈائری ہمیشہ تُمہارے نام لکھی جاتی رہے گی 🍂
"میں اُن اجنبیوں میں سے ہوں جو ہمیشہ تنہائی کی طرف بھاگتے ہیں، جو سردیوں کے عاشق ہیں، اور معاشرتی چاپلوسی اور منافقت سے نفرت کرتے ہیں، کتابوں اور کہانیوں کے دیوانے، ہمیشہ تہواروں اور مواقع سے غائب رہتے ہیں 🍂