چین ، جاپان اور کوریا نے اسلیے ترقی کی کہ انکی ناک چھوٹی تھی ہماری ترقی کی راہ میں ہماری ناک حائل ہو جاتی ہے مزدوری نہیں کرنی ، فلاں نوکری نہیں کرنی ، لوگ کیا کہیں گے ، رشتہ دار کیا بولیں گے لوگوں کے سامنے ناک کٹ جاۓ گی💯
ضروری نہیں کہ صرف رویوں پہ بات کی جائے میرا خیال ہے کہ لہجوں پہ بات کی جاۓ___ ۔ حسین جسم کی رنگت پر تبصرے سے قبل__, اداس آنکھوں کے حلقوں پہ بات کی جاۓ 🍂
یہ جو دل ہوتا ہے نا!! انسان کا سب سے بڑا دشمن ہی یہی ہے اٹک جائے نہ گر کسی چیز پر تو پھر چاہے جتنا ذلیل و رسواء ہو جائے جتنا خوار ہو جائے۔۔۔!! مجال ہے جو یہ پیچھے ہٹ جائے۔۔۔!! سونے جیسے انسان کو مٹی کر دیتا ہے یہ دل۔۔۔۔!! یہی دل مارتے مارتے انسان مر جاتا ہے۔۔۔ مگر یہ باز نہیں آتا ۔۔۔ اسے تو بس جو چاہئے سو چاہئے۔۔۔ اسے پھر کیا غرض کسی اور سے۔۔۔ دنیا سے، رسموں سے ، رواجوں سے لوگوں سے اور ان کی باتوں سے۔۔۔۔!!
میرے ساتھ چلنے والے ، تجھے کیا مِلا سفر میں؟ وھی دُکھ بھری زمیں ھے ، وھی غم کا آسماں ھے میں اِسی گماں میں برسوں ، بڑا مطمئن رھا ھُوں تیرا جِسم بے تغیّر ، میرا پیار جاوداں ھے 🍂