فاتحہ ، اُن خوابوں پر جن کی تعبیر تم تھے فاتحہ ، اُس محبت پر جو آنسوؤں میں بہہ گئی فاتحہ ، اُس تعلق پر جو محبت کے نام سے جانا گیا۔ فاتحہ ، ھر اُس جُھوٹی قسم پر جو یقین دلانے کے لیے کھائی گئی فاتحہ ، اُس ضبط پر جو تمہارے لوٹ آنے پر ختم ھونا تھا فاتحہ ، ھر اس وعدے پر جو ساتھ نبھانے کا تھا فاتحہ ، اُن خیالوں پر جن میں تم میسر رھے فاتحہ ، اُس محبت پر جو آنکھ میں آنسُو بن کے سُوکھ گئی فاتحہ ، تم پر اور تم سے جڑی ھر شے پر فاتحہ ، اُن آنکھوں پر جو تمہارے انتظار میں بچھائی گئیں فاتحہ ، اُس رات پر جس کی کبھی صُبح نہیں ھُوئی۔ اور فاتحہ ، مجھ پر کہ میں نے تمہارا اعتبار کیا🙂🥀
مل جائیں گے جگہ جگہ فتنہ مزاج لوگ____ کوفہ میں ہی فقط نہیں__ کوفہ مزاج لوگ____!! رسوائیوں کے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے____!! ہم ہیں ذرا ذرا سے ٫ زلیخا ، مزاج لوگ___!! ہم ہیں خطا شعار ، نہیں قابلِ وفا____!! ؟ جا ڈھونڈ لے کہیں سے فرشتہ مزاج لوگ___!!
ہم جِدّت کے زمانے میں.. شدّت کی محبت کرنے والے.. پرانی صدی کے لوگ ہیں.. . ہم جیسوں کو سمجھنے کے لئے.. تمہیں دریا کے اُلٹے بہاؤ کی کہانی پر.. الہامی یقین کرنا ہو گا...🍂