میں نے ہمیشہ چاہا کہ تُم مُجھ سے مُحبت کرو، ہر طرح سے کوشش کی ایسی کوشش جو بِھکاری کِسی مالدار سے ایک آنا مانگنے کے لیے کرتا ہے...!! لیکن شاید میری صدا میں ہی وہ اثر نہ تھا اگر ہوتا تو مُحبت نہ سہی تُمہیں مُجھ سے ہمدردی تو ہو ہی جاتی...!! مُجھ میں ہی کوئی کمی ہو گی جِس سے میں انجان اور تُم باخبر تھی اِس لیے میں آج تُمہیں اپنے گُھٹن بھرے ساتھ سے آزاد کرتا ہوں، اب تُمہاری قِسمت کے دروازے کُھل گئے ہیں تُم پر...!! میں نے تُمہیں کبھی کوئی بددُعا نہیں دی کیوں کہ جِس دل میں مُحبت رہتی ہو وہاں دُعائیں رہتی ہیں، ہاں مگر کبھی کبھی دعاؤں میں اثر نہیں رہتا میری دعاؤں میں بھی نہیں رہا کم از کم تُمہارے معاملے میں تو یہ ہی ہوا ہے...🙂🖤 -دعاطاہر-🙂❤️
جـس دن مجھے تمہاری گود میں سر رکھ کے سونے کا مکمل حق مِل جائے گا ناں ہـمـدم اس دن میں اپنے پاس پڑی تمام نیند کی گولیاں کُوڑے دان میں پھینک دوں گا🙂❤️ -دعاطاہر-🙂💔