Damadam.pk
TalhaSaif007's posts | Damadam

TalhaSaif007's posts:

TalhaSaif007
 

اچانک بھیڑ کے خاموش ہو جانے کا مطلب ہے
اجازت مل گئی مجھ کو
کہ میں اب بول سکتا ہوں
کسی ہلڑ مچاتی بھیڑ کو خاموش کرنا
میرا پہلا امتحاں تھا
اور میں اس میں کھرا اترا
اب اگلا امتحاں یہ ہے
مجھے اس خاموشی کو تالیوں کے شور میں تبدیل کرنا ہے

TalhaSaif007
 

زندگی میں کوئی شخص ایسا ضرور ہونا چاہیے کہ جسے جب یہ بتایا جائے کہ میں بلکل ٹھیک ہوں ، تو وہ مسکرا کر کہے کہ جناب یہ اداکاری بعد میں کر لیجیئے گا پہلے یہ بتائیں مسئلہ کیا ہے میں کچھ مداوا کرسکوں کوئی تو ہو جس پر آپکو اس قدر یقین ہو کہ جیسے آئینے کی دوسری جانب کھڑا آپ کا اپنا عکس جسکو اپنی اپنی خامیاں بتاتے ہوۓ آپکو جھجک کچھ محسوس نہ ہو جس پر اس قدر یقین ہو کہ میں اگر گرا تو یہ مجھ
کو تھام لے گا کوئی تو ہو جو روح کا ساتھی ہو
نہ حریف جاں ، نہ شریکِ غم، شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزم شوق میں لائیں ہم دل بے قرار کوئی تو ہو
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصر
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔

TalhaSaif007
 

تُو سامنے ہے مگر تُو وہ تو نہیں
محبت تھی جس سے جِسے دل دیا تھا

TalhaSaif007
 

اب بس خاموشیاں

TalhaSaif007
 

تمہیں جب کبھی ملیں ' فرصتیں مرے دل سے بوجھ اتاردو
میں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو
مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں مرے خال وخد
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو، مرے سارے زنگ اتار دو
کسی اور کو مرے حال سے نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ
میں بکھر گیا ہوں سمیٹ لو' میں بگڑ گیا ہوں سنوار دو
مری وحشتوں کو بڑھا دیا ہے جدائیوں کے عذاب نے
مرے دل پہ ہاتھ رکھو ذرا' مری دھڑکنوں کو قرار دو

TalhaSaif007
 

ان کہیں سی اذیت ہے اندر میرے
جو مجھے گہری نیند سونے نہیں دیتی

TalhaSaif007
 

رو دینا کتنا مشکل لگتا ہے نا
دن بھر کی مصروفیات کے بعد
تنہا بستر پر لیٹ کر آنکھیں بند کر کے
کسی کی باتوں کو یاد کرنا
اور پھر رو دینا ۔۔۔۔۔

TalhaSaif007
 

مار دیتے ہیں کبھی خود کے انتخاب بھی

TalhaSaif007
 

لوگ کہتے ہیں کہ نفرت خراب چیز ہے
تو محبت نے ہمیں کون سا جھولا جھلایا

TalhaSaif007
 

وعدوں کے پاسدار تھے، باتوں سے پھر گئے
دل کے قریب لوگ تھے، نظروں سے گر گئے

TalhaSaif007
 

چٹکی بجا کے تجھ کو تماشا دکھا تو دوں
لیکن میں ترے واسطے خود کو گراؤں کیوں

TalhaSaif007
 

اب تیرے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں
کتنی رغبت تھی تِرے نام سے پہلے پہلے

ایسی ہے تنہائی۔۔۔
T  : ایسی ہے تنہائی۔۔۔ - 
TalhaSaif007
 

یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لئے
اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے

TalhaSaif007
 

ہم تنہائی پسند ہرگز نہیں ہوتے
بس جب ہمارے پسند کے لوگ ہمیں میسر نہیں آتے تو ہم تنہائی اور اکیلے پن کو ترجیح دیتے ہیں خاموشی بھی اس لیے اوڑھ لیتے ہیں کیونکہ من پسند آوازوں کی دل پر دستک ہی نہیں ہوتی….
چارلس بکوسکی کے نزدیک دنیا میں موجود خوبصورت روحیں زیادہ تر تنہا اور خاموش پسند ہوتی ہیں

TalhaSaif007
 

محبت وہ شخص کرسکتا ہے جو اندر سے خوش ہو، مطمئن ہو اور پرباش ہو۔ محبت کوئی سہ رنگا پوسٹر نہیں کہ کمرے میں لگالیا ۔۔۔۔۔ سونے کا تمغہ نہیں کہ سینے پر سجالیا۔۔۔۔ پگڑی نہیں کہ خوب کلف لگا کر باندھ لی اور بازار میں آگئے طرہ چھوڑ کر۔ محبت تو روح ہے۔۔۔۔۔ آپ کے اندر کا اندر ۔۔۔۔ آپ کی جان کی جان ۔۔۔۔۔۔ محبت کا دروازہ صرف ان لوگوں پر کھلتا ہے جو اپنی انا، اپنی ایگو اور اپنے نفس سے جان چھڑا لیتے ہیں

TalhaSaif007
 

نہیں ہو تُم بھی وہ اب مُجھ سے یارو کیا چھپاؤ گے
ہوا کی سمت کو مٹی اُڑا کر دیکھ لیتا ہوں
سنا ہے بے نیازی ہی علاجِ نااُمیدی ہے
یہ نسخہ بھی کوئی دن آزما کر دیکھ لیتا ہوں
محبت مر گئی مشتاقؔ لیکن تم نہ مانو گے
میں یہ افواہ بھی تُم کو سنا کر دیکھ لیتا ہوں

TalhaSaif007
 

اب نہ کُھل پائے گا یہ بند دریچہ دِل کا
تُم نے آسان سمجھ رکھا تھا آنا جانا

TalhaSaif007
 

ساتھ تو زندگی بھی چھوڑ دیتی ہے
پھر لوگوں سے شکایت کیسی

TalhaSaif007
 

اپنی کہانی کا اکلوتا گواہ ہوں میں صرف میں ہی جانتا ہوں کہ میں کس دور سے گزر رہا ہوں۔۔۔۔