زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے ، کہ آپ کسی ایک انسان پر چاہت، خلوص، عقیدت، محبت اور اعتبار کے خزانے لُٹا رہے ہوں۔ اور وہ شخص زندگی کے کسی موڑ پر اپنے کسی گھٹیا عمل سے آپ پر یہ واضح کر دے کہ وہ اس سب کے بالکل بھی قابل نہیں تھا، کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے نا؟ ان تمام جذبات کا ضائع چلے جانا۔؟ یہ وہ چیزیں ہیں، جو ہم کبھی اس شخص سے واپس بھی نہیں لے سکتے۔ میرے نزدیک یہ دنیا کا سب سے بڑا "خسارہ" ہے۔ زرا نہیں پورا سوچیے 🌷