تعلقات کو نبھانے کے لئے عہد و پیماں کی ضرورت نہیں ہوتی، ضرورت ہوتی ھے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی، وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو، محبت کا ہو، خون کا ہو یا احساس کا
_دنیا کا سب سے خوبصورت پھول اپنوں کی محبت کا ہوتا ہے، اور اپنے صرف وہ نہیں ہوتے جو خون کے رشتے میں ہوں، بلکہ اپنا تو ہر وہ ہوتا ہے، جسے آپ کا خیال اور احساس ہو۔
*کوشش کریں جس سے جتنا بھی جس حد تک بھی تعلق ہو اس تعلق میں مخلص ضرور رہیں منافقت نہ کریں۔* *ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ کو شدید تکلیف پہنچے، مگر آپکا ضمیر مطمئن ہوگا کہ آپ مخلص رہے ہیں۔