"دعائیں کروائی نہیں جاتی ہیں، دعائیں لی جاتی ہیں۔ جتنا جلد ہم اس حقیقت کو سمجھ لیں اتنا جلد ہی ہماری دنیا اور آخرت سنورنے لگ جائے گی۔" یا باری تعالیٰ ہمیں اپنے اخلاق سے، اپنے کردار سے اور تیری مخلوق کے ساتھ تیرے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق برتاو کر کے دعائیں لینے کی توفیق عطا فرما۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین ۔
"دل میں جب ان گنت تمنائیں اور لاتعداد خواہشات بھری ہوں تو وہاں سکون کے لئے جگہ کم ہی بچتی ہے۔" اللہ کریم آپ کو اور آپ کے اپنوں کو زندگی کی ہر خوشی عطا فرمائے۔ پریشانی کو آپ سے کوسوں دور رکھے۔ صحت اور ایمان کی دولت سے نوازے۔ آمین