وہ شخص کوئی دیوانہ تھا یا جان کے درد چھپاتا تھا
جس شعر پہ رونا بنتا تھا وہ پڑھ کے ہنستا جاتا تھا
جاتے نومبر کے نام۔۔
نومبر بیت جائے گا
دسمبر بھی تو آۓ گا
مگر اس بار کا جاڑہ
ذرا کچھ مختلف سا ہے
خزاں تو ہے جواں لیکن
ہوائیں گرم لگتی ہیں
گھٹائیں خشک سی جیسے ۔۔
سُجھائی کچھ نہیں دیتا
عجب شورش شناسی ہے
محبت مر چکی جیسے
یوں ہر اک یاد باسی ہے
اگر بولوں تو سچ یہ ہے
تمہارے بن اداسی ہے!
آیتِ وصل پڑھی اور پلایا پانی....
اب محبت میں خسارہ نہیں ہونے والا!
تھوڑا تھوڑا ہی میسر رہے کافی ہے مجھے....
وہ میرا سارے کا سارا نہیں ہونے والا..!!!
اس کو بھی ہم سے محبت ہو ضروری تو نہیں
عشق ہی عشق کی قیمت ہو ضروری تو نہیں
میری شمعوں کو ہواؤں نے بجھایا ہوگا
یہ بھی ان کی ہی شرارت ہو ضروری تو نہیں
پرسش حال کو تم آؤ گے اس وقت مجھے
لب ہلانے کی بھی طاقت ہو ضروری تو نہیں
باہمی ربط میں رنجش بھی مزا دیتی ہے
بس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
دوستی آپ سے لازم ہے مگر اس کے لئے
ساری دنیا سے عداوت ہو ضروری تو نہیں
یوں بظاہر تو پسِ پشت نہ ڈالو گے ہمیں
جانتے ہیں بڑی عزت سے نکالو گے ہمیں
اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو
تم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں
تم نہیں آئے نہیں آئے مگر سوچا تھا
ہم اگر روٹھ بھی جائیں تو منا لو گے ہمیں
ہم تِرے سامنے آئیں گے نگینہ بن کر
پہلے یہ وعدہ کرو پھر سےچرا لو گے ہمیں
قابلِ رحم بنے پھرتے ہیں اس آس پہ ہم
اپنے سینے سے کسی روز لگا لو گے ہمیں
ہم بڑی قیمتی مٹی سے بنائے گئے ہیں
خود کو ہم بیچنا چاہیں گے تو کیا لو گے ہمیں
ادریس آزاد
ایک نشئی سے پوچھا گیا کہ آپ آنے والی نسل کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
نشئی : اگر میری مانیں تو نہ آئیں
حالات بہت خراب ہیں!🤪
بھروسہ تو اپنی سانسوں کا بھی نہیں
ہائے افسوس کہ---- ہم تم پر کر بیٹھے۔۔۔
میں کیا کسی کے ساتھ چلو گا ساری زندگی...
میرا تو خود اپنے ساتھ گزارہ نہیں ہوتا...
مانگا تو تھا ہم نے اُسے فجر کی دُعا میں
پر شاید اُسے پانے والا تہجّد کا پابند تھا
*_BřØķęň💔_______*✍*
*💔؏ــشـ❥ـہہᷭــͪــᷤــͥــق ؏ــبـادت💔*
💔بس نفرت ہی کرتے ہو نا۔💔
💔اور تم میرا کر بھی کیا سکتے ہو۔💔
᯽⊱┈────╌❊╌────┈
اکتوبر۔۔
اکتوبر کی شاموں میں اب
اکثر ایسا لگتا ہے کہ
ہم تم جیسے ساتھ ہیں اب بھی۔۔
اور ہر شام کاگہرا سورج
مل کے دیکھا کرتے ہیں
لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے!
خوش فہمی ہے!
سچ تویہ ہے کہ اکتوبر
پچھلے دسمبر کی مانند ہے
جو کہ اپنی دھن میں گم سم
اپنے مئی اور جون سے ساتھی
بیچ جولائی چھوڑآیا تھا،
بالکل ویسے جیسے تم نے
جاتے وقت کی رو میں بہہ کر،
مجھکو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔۔
تم خود غرض دسمبر جیسے
اکتوبر بھی تم جیسا ہے۔۔
تم خود غرض دسمبر جیسے
اکتوبر بھی تم جیسا ہے۔۔
✍️✍️پتھر خاص کو لگتے ہیں وہ درخت ہو یا انسان پھلوں سے بھرے درخت اور گُنوں سے بھرے لوگ ہی نشانہ بنا کرتے ہیں بے کار چیزوں کو تو کوئی دیکھتا بھی نہیں 🏵️🏵️🏵️🏵️🌹🌹🏵️🏵️🏵️🏵️
اگر آپ چاہتے ہیکہ
آپ کے رشتےدار آپ سےخوش رہیں۔۔۔۔
توآپ پریشان رہیں
🤣گھریلو ٹوٹکا🤣
ہر انسان کی زندگی میں تین وقت ضرور آتے ہیں
🤔
صبح😂دوپہر😜شام
غریب پاکستانیوں
بچے اتنے ہی پیدا کرو جتنے موٹر سائیکل پر آسکیں..🤪
واشنگ مشین میں کپڑوں کا چکر دیکھ کر اندازہ لگایا کہ جو چکر میں پڑ گیا اس کی دھلائی لازمی ہوتی ہے
😁😁😁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain