رمضان کے انوار سے سینہ ہو مُنَوَّر ذکرِ شہہ ابرار سے سینہ ہو مُنَوَّر رحماں کی عبادت سنگ دائمی فکرِ آقائے نامدار سے سینہ ہو مُنَوَّر جس یارِ وفادار کا قرآں میں ذکر ہے اس یارِ وفادار سے سینہ ہو مُنَوَّر قرآن کی خوشبو سے معطر زباں رہے قرآن مشک بار سے سینہ ہو مُنَوَّر جس سوچ پہ افکار پہ آقا نے ابھارا اُس سوچ سے افکار سے سینہ ہو مُنَوَّر آؤ دعا کریں کہ یہ ماہِ سعید میں اذکار کے اَسرار سے سینہ ہو مُنَوَّر