Damadam.pk
Tsùnami's posts | Damadam

Tsùnami's posts:

Tsùnami
 

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے عالمی قانون کے تحت چلنے والے اس زمانے میں ایک بھکاری قوم کے دانشور کرکٹ سٹیڈیمز پر رنگ روغن کر کے سمجھ رہے ہیں کہ اب دنیا میں ہماری عزت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ارے بے غیرتو دنیا میں دو ٹکے کی اوقات نہیں ہے تم لوگوں کی۔ مجھے یاد ہے کہ کس طرح لوگ اس بات پر مزاحیہ تبصرے کر رہے تھے جب خبر آئی کہ ایک بھکاری نے اپنی شادی پر بہت بڑی دعوت کا اہتمام کیا اور ہزاروں لوگ اکٹھے کر لیے۔ اس کروفر والی شادی سے اس بھکاری کی جتنی عزت لوگوں کی نظروں میں بڑھی تھی اتنی ہی قدر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے بعد اس قوم کی دنیا میں بڑھے گی۔
جنت الحمقاء کی باسی یہ بے چاری قوم اور اس کے سستے جغادری۔۔۔۔۔۔۔

Tsùnami
 

اگر آج کاپی پیسٹ کا آپشن ختم ہو جائے تو دمادم پر موجود آدھے سے زیادہ فلسفیوں ، پارٹ ٹائم شاعروں اور ناکام عاشقوں کا ناطقہ بند ہو جائے گا۔ تخلیقی صلاحیتیں آہستہ آہستہ اس قوم میں دم توڑ رہی ہیں۔

Tsùnami
 

مجھے یہاں پر واپس آئے دو ہفتے ہو چکے ہیں۔ ان دو ہفتوں میں میں نے اندازہ لگایا ہے کہ دمادم پر موجود مردوں میں سے صرف دس فیصد یا شاید اس سے بھی کم ایسے ہیں جو نارمل انسان ہیں۔ باقی آدھے نفسیاتی مریض ہیں جن کو علاج کی ضرورت ہے اور آدھوں کو ایک عدد زور دار طمانچے کی ضرورت ہے جو ان کو یہ یاد دلا سکے کہ عزت نفس اور احساس ذمہ داری کس عنقا کا نام ہے ۔

Tsùnami
 

یار یہ تم لوگ ہر وقت فضول قسم کی عشقیہ فسقیہ پوسٹس کر کر کے تھکتے نہیں ہو؟ پتہ نہیں کس قسم کے مرد ہیں یہاں۔

Tsùnami
 

السلام علیکم ۔ یہ پوسٹ ان سب دوستوں کے لیے ہے
جن کی وجہ سے دمادم کے ساتھ بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ الحمدللہ میں خیریت سے ہوں اور امید ہے کہ آپ سب بھی خیریت سے ہوں گے۔
دمادم سے رابطہ اب بالکل کٹ چکا ہے اور یوں بھی آپ سب دوستوں کی وجہ سے رونق تھی جو اب گہنا چکی۔ مہران سے بات ہوتی رہتی ہے باقی سب تو جانے کہاں کھو چکے۔ میں بس اتنا کہنے آیا ہوں کہ آپ سب کو میں بہت مس کرتا ہوں۔ اپنا خیال رکھئے گا۔ خدا حافظ