ایک صاحب نے اپنی سالگرہ پر دوستوں کو مدعو کیا دوستوں نے دیکھا کہ کیک کے بیچ میں موم بتیاں کے بجائے ایک بلب جل رہا ہے۔ دوستوں نے حیرت سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا ” یہ میری ساٹھویں سالگرہ ہے اور یہ بلب ساٹھ واٹ کا ہے موم بتیاں بہت مہنگی تھیں“۔
لڑکا (ڈاکٹر سے) : کیا آپ کے پاس درد کی دوا ہے؟“۔ ڈاکٹر :”درد کہاں ہو رہا ہے؟“۔ لڑکا:”ابھی درد نہیں ہو رہا ٹھہر کر ہو گا کیونکہ ابا جان رزلٹ دیکھ کر آتے ہی ہوں گے“۔
استانی (شاگرد سے) :”تم کل اسکول نہیں آئیں حالانکہ تمھارے والدین آئے تھے“۔ شاگرد:”دراصل ابو کہتے تھے کہ میں تمھیں اسکول چھوڑ آتا ہوں اور امی کہتی تھیں کہ میں تمھیں سکول چھوڑ آوٴں گی اسی جھگڑے میں وہ تو سکول آ گئے اور مجھے گھر چھوڑ آئے“۔