*'ماشاء ﷲ '*کہنے کی عادت ڈال لیں اگر جان بوجھ کر حسد میں مبتلا ہوں گے یا نظر لگانے کی کوشش کریں گے تو ایسا جب ہوگیا تو خود کو بہت مجرم محسوس کریں گے۔ﷲ نے کہیں بھی کمی نہیں کی ہوتی کسی کے پاس تعلیم اچھی ہے تو اسکو صحت کے وہ مسائل ہو سکتے ہیں جو آپکو نہیں جو وہ کسی کو بتاتا نہیں چاہتا، کسی کے پاس پیسہ بھی ہے صورت بھی سٹیٹس بھی تو اولاد نہیں ہوگی ۔کسی کے پاس یہ سب ہو گا تو قدر کرنے والے لوگ نہیں۔ہمیشہ کسی کے انعام پر نظرنہ رکھا کریں یہ خائن ہونے جیسا ہے ہرانعام کے پیچھے suffer کرنے کی ایک لمبی داستاں ہوتی ہے جو وہ انسان جھیلتا ہے ہم نہیں۔ لہذا رب نے آپکو جو بھی کسی سے زیادہ دیا اس پر شکر ادا کریں مقابلے بازی نہ کیا کریں آپ ٹھیک وہیں پر ہیں جہاں آپکا رب آپکو دیکھنا چاہتا ہے be a positive believe