میں نے یہ سیکھا ہے کہ جب تک میں ہر ایک کی ہر بات کو دل سے لگاتی رہوں گی‘ تب تک میں اذیت میں رہوں گی۔ کسی دوسرے انسان کو صرف الفاظ سے میرا سکون چھیننے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ 💯 کیونکہ سکون دینے والی ذات میرے رب کی ہے میں یہ نہیں چاہتی کوٸی انسان کسی کے ہنسنے اور رلانے کا اختیار حاصل کرے یہ اختیار صرف میرے رب کے حوالے ہے انسانوں کے تو ہم خود عادی ہو جاتے اور خود کو پریشانی اور اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں...
ہم نے بے پردہ تُجھے ماہ جبین دیکھ لیا۔۔۔۔ اب نہ کر پردہ تجھے پردہ نشیں دیکھ لیا ہم نے دیکھا تُجھے آنکھوں کی سیاہ پتلی میں سات پردوں میں تُجھے پردہ نشیں دیکھ لیا۔۔ ہم نظربازوں سے تُو چھپ نہ سکا جانِ جہاں تُو جہاں جا کہ چھپا ہم نے وہیں دیکھ لیا۔ تیرے دیدار کی تھی ہم کو تمنّا سو تجھے لوگ دیکھیں گے وہاں ہم نے یہیں دیکھ لیا!