اگر کوئی آپ کو بُرا بھلا کہے تو آپ کو چُپ چاپ سُننے کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں جلدی سے اپنا جُوتا ڈُھونڈیں اور پیروں میں پہن لیں پِھر جَھٹ سے کِچن کا رُخ کریں بیلن اُٹھائیں اور اُسے سائیڈ پہ رکھ دیں جلدی سے ماچس کی جانب ہاتھ بڑھائیں اور جِتنی جلدی ہو سکتا ہے آگ لگا دیں چولہے میں اب ایک کیتلی اُٹھائیں اور اُس میں چائے کے لیے پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں سکون سے ایک کپ چائے بنائیں اور کپ لیکر صوفے پہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھا کے بیٹھ جائیں اب دل کی تمام تر گہرائیوں سے بُرا بھلا کہنے والے کو دل ہی دل میں دس دفعہ (دُر فِٹے مُنہ) کہیں اور گہرا سانس لے کر مزے سے چائے ☕اِنجوائے کریں۔۔۔ 😜😋☺️💞