الم : سورۃ الفاتحة : آیت 5
اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۴﴾
تفسیر الکتاب :
[١١] عبادت کا لفظ بھی عربی زبان میں تین معنوں میں استعمال ہوتا ہے : (١) پوجا اور پرستش۔ (٢) اطاعت اور فرمان برداری۔ (٣) بندگی اور غلامی۔ یہاں بیک وقت تینوں معنی مراد ہیں۔ یعنی ہم تیرے پرستار بھی ہیں، مطیع اور فرمان بردار بھی اور بندہ و غلام بھی۔
[١٢] یعنی ہم تجھ ہی کو حاجت روا سمجھ کر تیری طرف رجوع کرتے ہیں۔ اس آیت نے ہر قسم کی مظہر پرستی اور مخلوق پرستی کی جڑ کاٹ دی ہے اور خفیف سی گنجائش بھی پیر پرستی، پیغمبر پرستی، فرشتہ پرستی یا اولیاء پرستی کی باقی نہیں چھوڑی ہے۔



















submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain