Damadam.pk
Unknown_30's posts | Damadam

Unknown_30's posts:

Unknown_30
 

اقترب للناس : سورۃ الحج : آیت 73
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ لَنۡ یَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّ لَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَہٗ ؕ وَ اِنۡ یَّسۡلُبۡہُمُ الذُّبَابُ شَیۡئًا لَّا یَسۡتَنۡقِذُوۡہُ مِنۡہُ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الۡمَطۡلُوۡبُ ﴿۷۳﴾
ترجمہ مکہ :
لوگو ! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے، ذرا کان لگا کر سن لو ! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے گو سارے کے سارے ہی جمع ہوجائیں، (١) بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے، بڑا بزدل ہے طلب کرنے والا اور بڑا بزدل ہے (٢) وہ جس سے طلب کیا جا رہا ہے

Unknown_30
 

قال الملاء : سورہ الاعراف : آیت 204
وَاِذَا قُرِیٴَالۡقُرۡاٰنُ فَاسۡتَمِعُوۡا لَہٗ وَ اَنۡصِتُوۡا لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۲۰۴﴾
ترجمہ مکہ :
اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو

Unknown_30
 

الم سورہ البقرة : آیت 9
یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ﴿۹﴾
ترجمہ مکہ :
وہ اللہ تعالیٰ اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں، لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں۔

Unknown_30
 

الم : سورۃ الفاتحة : آیت 5
اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۴﴾
تفسیر آسان قرآن :
(4) یہاں سے بندوں کو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کا طریقہ سکھایا جارہا ہے اور اسی کے ساتھ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی کسی قسم کی عبادت کے لائق نہیں، نیز ہر کام میں حقیقی مدد اللہ تعالیٰ ہی سے مانگنی چاہیے ؛ کیونکہ صحیح معنی میں کار ساز اس کے سوا کوئی نہیں، دنیا کے بہت سے کاموں میں بعض اوقات کسی انسان سے جو مدد مانگی جاتی ہے، وہ اسے کارساز سمجھ کر نہیں ؛ بلکہ ایک ظاہری سبب سمجھ کر مانگی جاتی ہے۔
#EasyQuranWaHadees

Unknown_30
 

عم یتسآءلون : سورۃ الكوثر : آیت 3
اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الۡاَبۡتَرُ ٪﴿۳﴾
تفسیر آسان قرآن :
عرب کے لوگ ایسے شخص کو ابتر کہتے تھے جس کی نسل آگے نہ چلے، یعنی جس کی کوئی نرینہ اولاد نہ ہو۔ جب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹے کا انتقال ہوا تو آپ کے دشمنوں نے جن میں عاص بن وائل پیش پیش تھا، آپ کو یہ طعنہ دیا کہ معاذاللہ آپ ابتر ہیں اور آپ کی نسل نہیں چلے گی، اس کے جواب میں اس سورت میں فرمایا کہ آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے کوثر عطا فرمائی ہے، آپ کے مبارک ذکر اور آپ کے دین کو آگے چلانے والے تو بیشمار ہوں گے ، ابتر تو آپ کا دشمن ہے جس کا مرنے کے بعد نام ونشان بھی نہیں رہے گا، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ اور آپ کی سیرت طیبہ تو الحمدللہ زندہ جاوید ہے، اور طعنے دینے والوں کو کوئی جانتا بھی نہیں،

Unknown_30
 

عم یتسآءلون : سورۃ الكوثر : آیت 2
فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انۡحَرۡ ؕ﴿۲﴾
تفسیر مکہ :
٢۔ ١ یعنی نماز بھی صرف اللہ کے لیے اور قربانی بھی صرف اللہ کے لیے ہے مشرکین کی طرح اس میں دوسروں کو شریک نہ کرو۔ نحر کے اصل معنی اونٹ کے حلقوم میں چھری یا نیزہ مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ و خیرات جانور قربان کرنا، حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔

Unknown_30
 

سورة الکوثر آیت نمبر ۱ کی تفسیر
عم یتسآءلون : سورۃ الكوثر : آیت 1
اِنَّاۤ اَعۡطَیۡنٰکَ الۡکَوۡثَرَ ؕ﴿۱﴾
تفسیر مکہ :
١۔ ١ کوثر، کثرت سے ہے اس کے متعدد معنی بیان کیے گئے ہیں۔ ابن کثیر نے خیر کثیر کے مفہوم کو ترجیح دی ہے کیونکہ اس میں ایسا عموم ہے کہ جس مییں دوسرے معانی بھی آجاتے ہیں۔ مثلاً صحیح حدیث میں بتلایا گیا ہے کہ اس سے ایک نہر مراد ہے جو جنت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا کی جائے گی۔ اس طرح بعض حدیث میں مصداق حوض بتایا گیا ہے، جس سے اہل ایمان جنت میں جانے سے قبل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست مبارک سے پانی پئیں گے۔ اس حوض میں بھی پانی اسی جنت والی نہر سے آ رہا ہوگا۔ اسی طرح دنیا کی فتوحات اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رفع و دوام ذکر اور آخرت کا اجر وثواب، سب ہی چیزیں " خیر کثیر " میں آجاتی ہیں۔ (ابن کثیر)

Unknown_30
 

یا الله مجھے اور میری قوم کو غیرت دے دے۔ یا الله ہماری نگاہوں میں شرم اور بہنوں کو پردے کی توفیق دےدے۔ یا الله ہمیں حلال کمانا نصیب فرما۔ اور کھانا بھی حلال نصیب فرما

حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارکہ ہے
U  : حدیث مبارکہ ہے - 
حدیث مبارک ہے
U  : حدیث مبارک ہے - 
بہت شوق ہے شاعری کا یہ پڑھو کسی عام آدمی کا قول نہیں۔ حدیث مبارک ہے۔ بمعہ حوالہ
U  : بہت شوق ہے شاعری کا یہ پڑھو کسی عام آدمی کا قول نہیں۔ حدیث مبارک ہے۔ بمعہ - 
حدیث نبوی ہے
U  : حدیث نبوی ہے - 
لباس کا بیان۔ حدیث مبارکہ
U  : لباس کا بیان۔ حدیث مبارکہ - 
لباس کا بیان۔ حدیث مبارکہ
U  : لباس کا بیان۔ حدیث مبارکہ -