*جب بھی دو انسانوں کے بیچ رابطہ یا تعلق بنتا ہے، تو دل ٹوٹتے بھی ہیں اور جڑتے بھی ہیں، بہت سے لوگ فیسبک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کو ٹائم پاس سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، حقیقتا کئی لوگوں کی دل شکنی کا باعث بنتے ہیں، یہ لوگ ہوا کے جھونکوں کی طرح اپنی دھن میں مست گزر جاتے ہیں، غلطی ہم حساس انسانوں ہی کی ہوتی ہے جو ہوا کی سردی گرمی دونوں کو محسوس کر لیتے ہیں، پھر بلاک کرنے کے آپشن کا انتہائی خوشی و فخر سے استعمال، بے حسی کی انتہا سمجھتا ہوں اسے میں، کسی کے ساتھ اگر آپ کا تجربہ اچھا نہیں رہا پھر بھی میسج سین کرنا یا ریپلائی کرنا آپکا اختیار ہے، بلاک کرکے رابطہ منقطع کرنا ضروری تو نہیں، کبھی کسی کے ساتھ بھی ایمرجنسی ہوسکتی، ہوسکتا ہے کبھی کسی کو آپکی صرف تسلی کی ضرورت ہو، ممکن ہے وہ دنیا میں نہ رہے، کچھ بھی ممکن ہے، اس لیے سب کو انسان ہونے کا مارجن دین
*اگر کوئی عورت آپ سے اظہار محبت کرتی ہے تو آپ خوش قسمت ہیں عورت کی فطرت میں ہے حیا اسکی نسوانیت اسکا وقار اجازت نہیں دیتا کہ وہ کھل کے اظہار کر سکے مگر جب کوئی عورت اظہار کرتی ہے تو آپ اس کو بے حد بے شمار بے انتہا عزیز ہیں!* *دیوانہ مدینہ✍️۔۔۔۔Raza* 🙂
🌺 *Golden words* 🌺 🌹 *"وہی لوگ انمول ہیں جو خیر کی خبر دیتے ہیں-پریشانی میں دلاسہ اور بھروسہ دیتے ہیں،محبت بانٹتے ہیں، عقل کی بات کرتے ہیں ؛* 🌹 *ھمیشہ تنھائی میں اصلاح کرتے ہیں کوئی لالچ نہیں رکهتے - ایسے لوگ قیمت 💰 سے نہیں قسمت سے ملتے ہیں......!* ✍️۔۔۔۔Raza*
*لڑکیاں تتلیوں کے کی مثل ہوتی ہیں محبت اور قدر کرنے والوں کے ہاتھ لگیں تو رنگ نکھر جاتے ہیں اور بدقسمتی سے نا قدروں کے ہاتھ لگ جائیں تو ان کے رنگ مدھم پڑ جاتے ہیں🖤ہ✍️Raza🙂*
ہم غریبوں کے دکھ بہت گہرے ہوتے ہیں ہمارے کمروں کی دیواریں ساؤنڈ پروف نہیں ہوتیں، ہمیں ایک ہی کمرے میں اپنے دکھ کسی کی خوشی، کسی کے سکون کی خاطر، سینے میں دفن کرنے پڑتے ہیں، ہمارے گھروں میں نیند کی گولیاں نہیں آتیں ہم رات جاگ کر کاٹیں تو صبح تھکن زدہ آنکھوں کے ساتھ اگلی رات کا انتظار کرنا پڑتا ہے، ہمارے پاس آنسووں کو بہانے کا رستہ یہی ہوتا ہے کہ پانیوں سے بھرے نین انگلیوں کی پوروں میں سمیٹو اور مسکرانے لگ پڑو، محبت ہم جیسوں کیلئے رحم کے آپشنز نہیں رکھتی، ہمارا نروس بریک ڈاون نہیں ہوتا ہمیں موت آنے تک جینا پڑتا ہے!! 🙂