kia krty ho? khamosh rehta hun! khamosh rehne k ilawa? Apne aas pas bikhri khamoshi ko mahsoos krta hun To kisi se bat Kiu nai krty? kiya bat krun? Itne udaas kiyun ho? Nahi tho. Ab likhty bhi nai ho! Alfaz he nai milty! Phely to tum itne mayus nai hua krty thy. Tho may ab bhi mayus nai hun! Phir ankhon ma nami kiu ajati hai bat krte? May khud nai samaj pa raha. kuch kehna chahty ho? koi sune wala nahi Mujhse keh do. kehne ko bhi kuch nai! Ssshhh
ہر کہانی کاغذ پر نہیں اتاری جاتی کچھ قصے روح پر کندہ ہوتے ہیں....!! وہ لکھے نہیں جاتے....!! بس جیے جاتے ہیں اور ایک دن ہمارے ساتھ ہی دفن ہو جاتے ہیں.....!
سنو...!! موسم نے بدلنا شروع کر دیا ہے، اب آسمان کو شام کی چادر اوُڑھنے کی بہت جلدی ہونے لگی ہے... آہستہ آہستہ... راتیں طویل ہو جائیں گی اور دن چھوٹے... جاڑے کی راتیں تم جانتی ہو ناں...!! کیسی خاموشی اور ویرانی ہوتی ہے ان راتوں میں؟؟ کیا کرو گی تم...؟ جب یہ خامشی تمہارے اندر شور کرے گی تو...؟؟ اپنےگھر کی چھت پر ٹہلتے ہوئے جب تم زمین کو دیکھو گی تو کس سے گفتگو کرو گی؟؟ جب تمہیں اپنے دل کی دھڑکن صاف سُنائی دے گی تو کیا اُس میں میرا نام نہ ہو گا؟؟ سُنو... اس بار تم مجھ سے نہیں بلکہ اس بار تم میری باتیں کرنا... فضا میں گونجتی اس خاموشی کو تم ہماری داستان سُنانا... لازوال محبت کی داستان...!! بے مثال ہجر کی داستان...!!