آپ کی آنکھ سے گہرا ہے مری روح کا زخم آپ کیا سوچ سکیں گے مری تنہائی کو میں تو دم توڑ رہا تھا مگر افسردہ حیات خود چلی آئی مری حوصلہ افزائی کو لذت غم کے سوا تیری نگاہوں کے بغیر کون سمجھا ہے مرے زخم کی گہرائی کو میں بڑھاؤں گا تری شہرت خوشبو کا نکھار تو دعا دے مرے افسانۂ رسوائی کو وہ تو یوں کہیے کہ اک قوس قزح پھیل گئی ورنہ میں بھول گیا تھا تری انگڑائی کو
استاد محترم نے بتایا تھا کے اگر کتا پچھے لگے تو دوڑ مت لگانا فوراً بیٹھ جانا. ابھی گلی میں میرے پیچھے کتا لگا تو میں وہیں بیٹھ گیا اور کتا بھی بیٹھ گیا.. پچھلے دو گھنٹے سے میں اور ڈوگی وہیں بیٹھے ہوے ہیں.... استاد محترم یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو بتائیں اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
آخری بار مِلو آخری بار مِلو ایسے ، کہ جلتے ھُوئے دل راکھ ھو جائیں ، کوئی اور تقاضہ نہ کریں چاکِ وعدہ نہ سِلے ، زخمِ تمنّا نہ کِھلے سانس ھموار رھے ، شمع کی لَو تک نہ ھِلے باتیں بس اتنی ، کہ لمحے اُنہیں آ کر گِن جائیں آنکھ اُٹھائے کوئی اُمّید ، تو آنکھیں چِھن جائیں اُس مُلاقات کا اِس بار ، کوئی وھم نہیں جس سے اِک اور ملاقات کی صُورت نِکلے آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے کل سے جو ھو گا ، اُسے کون سا رشتہ کہیۓ پھر نہ دہکیں گے کبھی عارض و رُخسار مِلو ماتمی ھیں دَمِ رخصت در و دیوار ، ملو پھر نہ ھم ھوں گے ، نہ اقرار ، نہ انکار ، ملو آخری بار مِلو. مصطفی زیدی
سوچنے کی بات ہے کہ آدم اور حوا کا لباس شیطان نے اتروا دیا ، جب وہ بے لباس ہوئے تو اللہ نے انہیں زمین پر بھیج دیا ۔ اب وہ پھر سے تمھارا لباس چھین رہا ہے ، لباس کم نظر آتا ہے ، جسم زیادہ ۔ آدم تو جنت سے نیچے زمین پر آگئے تھے ، تم زمین سے کدھر جاؤ گے ؟ اس کے نیچے دوزخ ہے ، پاتال ہے ۔..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain