Damadam.pk
Wafaaa_Nooor's posts | Damadam

Wafaaa_Nooor's posts:

Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Expiring post

😔 Hume nhi ati samjh w ap group ki
🙄Kitna mushkil hai
yahi par on howa kro sab 😔
Wafaaa_Nooor_Afridi

Wafaaa_Nooor
 

*اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی کا علم ہو جائے تو بندہ صرف*
*فقیروں اور غریبوں سے ملے اور مٹی پر بیٹھا رہے 💯*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور جب اس کا سلسلہ موقوف ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پسینے سے شرابور تھی*

Wafaaa_Nooor
 

*ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانےفرمایا کہ ایک شخص حارث بن ہشام نامی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ یا رسول اللہ ! آپ پر وحی کیسے نازل ہوتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وحی نازل ہوتے وقت کبھی مجھ کو گھنٹی کی سی آواز محسوس ہوتی ہے اور وحی کی یہ کیفیت مجھ پر بہت شاق گذرتی ہے ۔ جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو میرے دل و دماغ پر اس ( فرشتے ) کے ذریعہ نازل شدہ وحی محفوظ ہو جاتی ہے اور کسی وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرشتہ بشکل انسان میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے ۔ پس میں اس کا کہا ہوا یاد رکھ لیتا ہوں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے سخت کڑاکے کی سردی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور جب اس کا سلسلہ موقوف ہوا

Wafaaa_Nooor
 

فطری اصول سے نظر نہ چرائیں
*دنیا میں مشہور ہونے کے لیئے پہلے گم ہونا پڑتا ہے
`اپنے پیچھے چلانے کے لیئے پہلے کسی کے پچھے چلنا پڑتا ہے`
نام کمانے سے پہلے بے نام ہونا پڑتا ہے
استاد ہونے سے پہلے شاگرد ہونا پڑتا ہے
*حاصل کرنے سے پہلے کھونا پڑتا ہے*
الغرض نظامِ حیات و فطری نظام ہے کہ پہلے کچھ دو پھر کچھ ملے گا
`آپ کسی انسان سے خواہ کتنا ہی قریبی ہو بغیر کچھ دیئے اس سے نہ عزت لے سکتے ہیں نہ محبت نہ مال لے سکتے ہیں`نہ منصب حاصل کر سکتے ہیں`
*جو صرف لینا جانتے ہیں وہ ڈاکو ہوتے ہیں
لہذا ڈاکو نہ بنیں بلکہ ایک ہاتھ سے دینے اور دوسرے سے لینے کے فطری طریقہ پر عمل کر کے سکھی رہیں
آپ کسی کو کچھ نہ دیں مگر لینے کی ضد کر کے دکھی بھی نہ ہوا کریں
اخلاق،صدقہ،منصب،عزت،محبت،مال دولت،علم،
یہ سب اشیاء اسی طرح حاصل کی جاسکتی
✍️ از قلم وفا نور

Wafaaa_Nooor
 

چڑیا حلال ہے اس لیے بے خطر زمیں پہ اترتی ہے اور دانہ چگتی ہے اسے پکڑے جانے کا خوف نہیں ہوتا۔
وہ جانتی ہے اسے رزق بنایا گیا ہے۔ وہ معصوم ہے۔
اس کے بر عکس کوّا حرام ہے۔ اس کے باوجود زمیں پہ اترتے ہوئے خوف زدہ رہتا ہے۔
اپنی عیاری ، شاطری کو کام میں لاتے ہوئے ہر پل چوکس رہتا ہے حالانکہ وہ کسی کی خوراک کا نوالہ نہیں بن سکتا۔
پھر وہ اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟
یہی حال سچے اور جھوٹے کا ہے۔
سچا شخص کسی بھی محفل میں ہو بے خطر رہتا ہے اس کے اندر کوئی خوف نہیں ہوتا۔ اسے بولتے وقت سوچنا نہیں پڑتا۔
جبکہ جھوٹے شخص کو ہمیشہ چوکس رہنا پڑتا ہے کہ اس کا بولا ہُوا جھوٹ اس کے گلے نہ پڑ جائے۔
اسے بولتے وقت پچھلی کہی ہوئی ساری باتیں یاد رکھنی پڑتی ہیں۔
گویا کہ اُن کے ساتھ بھی یہی کوّے اور چڑیا والا حساب ہوتا ہے۔
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

ان لوگوں کو کبھی نہ بھولیں جنہوں نے آپ کے مقصد کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کی۔💯
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

آپ کے الفاظ یوں دل سے آر پار ہوتے ہیں
لہذا الفاظ سوچ کر ادا کیا کریں
✍️ از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 

#تجربات_و_مشاہدات
`میرے نزدیک محبت کا فلسفہ`
*محبت صرف تہذیبِ نفس و تزئینِ اخلاق کے لیئے ہے حاصل محصول کی جد و جہد فساد کا سبب بنتی ہے*
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor
 

*ناگن بیوی یا بیوی ناگن*
ایک دیہاتی ایک لڑکی کو نکاح کا پیغام دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا
*اس نے سوچا کیوں نہ قرآن سے فال نکال لی جائے*
دیکھتے ہیں کیا اشارہ آتا ھے
جس آیت پر میری انگلی آگئی بس وہی کام کروں گا
اس نے قرآن پاک کھولا
تو اس کی نظر سورۃ طہٰ میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر پڑی
*خذھا و لا تخف*
*یعنی اسکو پکڑ لو اور ڈرو نہیں*
دیہاتی بہت خوش ہوگیا کہ قرآن سے اشارہ مل گیا اس سے شادی کرنے کا😅
جبکہ وہ یہ نہیں جانتا تھا یہ آیت ناگن کے بارے میں ہے
اللہ تعالیٰ کا موسی علیہ السلام کو حکم تھا کہ اس اژدھے کو پکڑ لو ڈرو نہیں جو پہلے عصا تھا
*اسی وجہ سے علماء نے قرآن پاک سے فال نکالنا ناجائز ھے*
اس دیہاتی نے بطور فال ناگن کو بیوی سمجھ لیا یا یوں کہیں کہ بیوی کو ناگن سمجھ لیا😅
از قلم وفا نور آفریدی

Wafaaa_Nooor
 
Wafaaa_Nooor