Ham unse milne geye per wo hamse na mili♥♡♡♥ kya soche unhe kya bo bewafa nikli♥♥♥♥ aaj bhi rotehen yaad kar use rat din♡♡♡♡ dil kehetahe bo kabhi b hame na bhuli♥♥♥♥ (B4i)
ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے ایک قیامت بیت چکی ہے، ایک قیامت اور بھی ہے ہم نے اُسی کے درد سے اپنے سانس کا رشتہ جوڑ لیا ورنہ شہر میں زندہ رہنے کی اِکصورت اور بھی ہے ڈوبتا سوُرج دیکھ کے خوش ہو رہنا کس کو راس آیا دن کا دکھ سہہ جانے والو، رات کی وحشت اور بھی ہے صرف رتوں کے ساتھ بدلتے رہنے پر موقوف نہیں اُس میں بچوں جیسی ضِد کرنے کی عادت اور بھی ہے صدیوں بعد اُسے پھر دیکھا، دل نے پھر محسوس کیا اور بھی گہری چوٹ لگی ہے، درد میں شدّت اور بھی ہے میری بھیگتی پلکوں پر جب اُس نے دونوں ہاتھ رکھے پھر یہ بھید کھُلا اِن اشکوں کی کچھ قیمت اور بھی ہے اُس کو گنوا کر محسن اُس کے درد کا قرض چکانا ہے ایک اذّیت ماند پڑی ہے ایک اذّیت اوربھی ہے ❤❤
حرفِ رنجش پہ کوئی بات بھی ہو سکتی ہے عین مُمکن ہے، مُلاقات بھی ہو سکتی ہے زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے! زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے ہم نے یہ سوچ کے رکھّا ہے قدم گُلشن میں ! لالہ و گُل میں تِری ذات بھی ہوسکتی ہے چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول ! بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن اُس پہ یہ خوف ، کہ برسات بھی ہو سکتی ہے مُحؔسن نقوی🌸🌸🌸
جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے خط کس لئے رکھے ہیں جلا کیوں نہیں دیتے کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا نام میں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے للٰلہ شب و روز کی الجھن سے نکالو تم میرے نہیں ہو تو بتا کیوں نہیں دیتے رہ رہ کے نہ تڑپاؤ اے بے درد مسیحا ہاتھوں سے مجھے زہر پلا کیوں نہیں دیتے جب میری وفاؤں پہ یقیں نہیں تم کو حسرتؔ کو نگاہوں سے گرا کیوں نہیں دیتے🏵💐💮
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain