تیرے بغیر میرا دن نہیں گزرتا،
اور گزارنے کو ابھی ایک عمر باقی ہے
آنکھ کُھلتے ہی ___میرے ہاتھ سے چِھن جاتا ہے...
حالتِ نیند میں __ اِک خواب سے مانگا ہوا تُو...



تیرے لہجے نے کھول دی آنکھیں۔۔۔۔۔❣
میں تو اندھا یقین کرتا تھا تجھ پہ۔۔۔۔۔❣
آدم کو کیسی لگی ہوگی ____ یہ دنیا_!
تو نے مجھے دل سے نکالا تو میں سمجھا...
دیکھا ہے چاروں جانب اِک ایڑی پہ گُھوم کے......
کچھ بھی نہیں یہ دُنیا سـوائـے ہُجُوم کے .....
وہ چاہتا تھا مگر ___ پہلے میں نے چھوڑا ہاتھ...
اس کے حصے کی ندامت بھی اٹھائی میں نے _!
وہ جو کہتا تھا تارے توڑ لاؤں گا...
اس نے آسمان ہی گرا دیا مجھ پر...
یہ عنایتیں غضب کی...... یہ بلا کی مہربانی...
میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی...
میرا خیال تھا کہ نبھائے گا عمر بھر....
مجھکو میرے خیال پر شاباش دیجئے...
میں نےاِک خواب میں اُس شخص کو اپنادیکھا....
پھر سبھی خواب اُسی خواب پہ وارے میں نے !
میں چاہتا ہوں کہ تجھ کو پسند آ جاؤں ...
کہاں کہاں کروں، ردوبدل بتا مجھ کو!!
مجھ کو گنوا کے خود بھی فقط دربدر رہا...
عجلت کا فیصلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے برباد کر گیا...
واجب تھی جس بات پہ حیرانی بہت...
ہم" لڑکھڑائے"مسکرائے اور چل دیئے
اس کے بعد ہزاروں ہاتھ بڑھے محبت کے لیے
دل مطمئن ہی نہ ہوا، پہلے خسارے کے بعد ...★
وہ حال ہے کہ غنیمت ہیں لفظ بھی ورنہ
ترا دلاسہ کہاں، میری رائیگانی کہاں ____!!!!🍁
تُمہیں پتہ ہے میں نے کِس قدر اذیت میں
صدائیں دی تھیں تُمہیں اور تُم نہیں آئے
تم اگر مجھے مل جاؤ
تو میں ان سب کو
جو کہتے ہیں کہ ملی ہوئی چیز کی قدر نہیں ہوتی
عملی طور پر غلط ثابت کر دوں 🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain