ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ خاموش ہوکر ایک طرف بیٹھ جائیں.... یہ اداسی ہے.... ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کا کوئی کام کرنے کو دل نہ چاہے.... یہ بیزاری ہے. ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کہتے رہیں میں عجیب حالات میں ہوں.... یہ کشمکش ہے ڈپریشن صرف یہ ہے کہ آپ اندرونی حالت چھپاتے ہوئے ، بے تکان بلا جواز ہنستے رہیں.... اتنا ہنسیں، اتنا ہنسیں کے آپ کی آنکھوں کے کنارے بھیگ جائیں... اور آپ ہنستے ہنستے انتہائی خاموش و غیر محسوس انداز سے... آنکھوں کے بھیگے کنارے صاف کرلیں، آس پاس آپ کے ساتھ ہنسنے والوں کو خبر بھی نہ ہو کہ.... کہ انگلیوں کے پوروں نے نمکین پانی صاف کرتے ہوئے کس غم، کس تکلیف کو، کس درد کو، کس پریشانی کو..... نرمی سے، شفقت سے صبر و شکر و ہمت و حوصلے کی تلقین کی ہے.....🙂 🥀
وقت گزر جاتا ھے اچھا ھو یا برا، لیکن، انسانوں کے رویے، ہمیشہ یاد رہ جاتا ہیں۔ وہ تو محفوظ ھو جاتے، یادوں میں، کتابوں میں لکھے حروف کی طرح، کوشش کریں اگر کسی کے برے وقت میں کچھ اچھا نہیں کر سکتے تو برا بھی مت کجیئے۔یاد رکھیں "وقت" وقت کی بات ہوتی اور وقت بدلنے میں وقت نہیں لگتا...🙂