Damadam.pk
Zain.hot's posts | Damadam

Zain.hot's posts:

Let's leave...
Z  : Let's leave... - 
Zain.hot
 

تنہائی فیصلہ کرتی ہے کہ ہمارا محبوب کون ہے۔

Zain.hot
 

" وہ رقص کر رہے تھے۔ ان پر جنون کا الزام اُن لوگوں نے لگایا جنہوں نے موسیقی نہیں سنی۔ "
〰️ فریڈرک نطشے

Zain.hot
 

مایوسی ایک فلسفہ ہے اس کا مطلب خودکشی نہیں ہے بلکہ دنیا کے ظلم سے شدید آگاہی ہے۔

Zain.hot
 

مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہے
یہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے
دعائیں دو مرے قاتل کو تم کہ شہر کا شہر
اسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے
ذرا سی گرد ہوس دل پہ لازمی ہے فرازؔ
وہ عشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے
احمد فراز

Zain.hot
 
Zain.hot
 

بروز حشر پوچھیں گے، میاں کیا کر کے آئے ہو ،
ادب سے عرض کرونگا، خدایا مر کے آیا ہوں ۔🖤
حسرت موہانی ۔

Zain.hot
 

عورت یوں تو حسین ترین مخلوق ہے لیکن اُس سے بھی خوبصورت گر کوئی ہے تو وہ، اپنی لٹوں کو کانوں کے پیچھے سنوار کے، کتاب ہاتھ میں لئے دنیا و مافیہا سے بے خبر پڑھنے میں مشغول ہوئی عورت ہے۔ ذہانت عورت کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے اور بصیرت صدیوں تک نسلوں میں سفر کرکے عورت کے حسن کو دوام بخشتی ہے۔

Zain.hot
 

مجھے مت بتاو زندگی کتنی خوب صورت ہے
میرا دل بد صورت نہیں ٹوٹا ہوا ہے۔

Zain.hot
 

حسن دریافت ہے کہ
محبت کہاں کرنی ہیں ۔

Zain.hot
 

میں رومانوی داستانوں میں سانس لینے کا خواہشمند لڑکا ہوں، جیسے چاند،ستارے، تنہاٸ،چاۓ،بارش،پہاڑوں،شاعری اور مدھم دُھن پر جھومنے سے بے حد محبت ہے

Zain.hot
 
Zain.hot
 

آپ کو محبت کی بات نہیں کرنی چاہیے، بلکہ محبت سے بات کرنی چاہیے، کیونکہ تمام راہب شہوت انگیز باتوں میں اچھے ہوتے ہیں۔
اور انصاف کی بات نہ کرو بلکہ انصاف سے بات کرو کیونکہ ظالموں کی طرح انصاف کی بات کرنا اچھی بات نہیں۔

Zain.hot
 

محبت کر تو لیں لیکن محبت راس آئے بھی...

Zain.hot
 
Zain.hot
 
Zain.hot
 

یہ سناٹے بھی مجھ سے اپنے دل کے راز کہتے تھے
ابھی کچھ روز پہلے، آشنا ماحول میں، ان بارشوں سے، راستوں سے، موسموں سے اور سناٹوں سے، ہم ایک دوستانہ ربط رکھتے تھے
مگر اب ہر طرف ایک، ایک غیر مانوس اجنبیت شک کی دیواریں اٹھائے سو رہی ہیں
کسی نامہرباں لمحے پہ اپنے رو رہی ہے
فضا میں ایک فصلِ نامیدی بو رہی ہے
ہماری لال شریانوں کو نیلا کرنے والے کون ہیں
اور جسم میں یہ زہر کس نے بھر دیا ہے
ہمیں مشکوک کس نے کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔

Zain.hot
 

ہمیں مشکوک کس نے کر دیا ہے
ہماری لال شریانوں میں نیلا زہر کس نے بھر دیا ہے
یہ موسم اس قدر نا مہربان کیوں ہو گئے ہیں
یہ بارش میرے کپڑوں کو بھگوتی کیوں نہیں ہے
یہ رستے مجھ سے کھل کر بات کرتے کیوں نہیں ہیں
یہ سناٹے مجھے چپکے سے کیوں راز اپنے بتلاتے نہیں ہے
ابھی کچھ روز پہلے تک یہ بارش میرے کپڑوں کو بھگوتی تھی
یہ موسم مہرباں تھے
اور یہ رستے مجھ سے کھل کر بات کرتے تھے
یہ سناٹے بھی مجھ سے اپنے دل کے راز کہتے تھے

Zain.hot
 

محبت کی اصل حقیقت بڑی مشکل سے سمجھ آتی ہے کچھ لوگ جو آپ سے اظہار محبت کرتے ہیں اتصال جسم کے خواہاں ہیں ۔ کچھ آپ کی روح کے لیئے تڑپتے ہیں کسی کسی کے جذبات پر آپ خود حاوی ہو جانا چاہتے ہیں ۔ کچھ کو سمجھ سوچ ادراک کی سمتوں پر چھا جانے کا شوق ہوتا ہے محبت چھلاوہ ہے لاکھ روپ بدلتی ہے
ًراجہ گدھ سے اقتباس

Engage 😐
Z  : Engage 😐 -