من تُو شدم تُو من شدی
من تن شدم تُو جان شدی
تا کس نہ گوئید بعد ازیں
من دیگرم تُو دیگری ۔
:ترجمہ
میں تم ہو جاتا ہوں تم میں ہو جاؤ
میں جسم ہو جاتا ہوں تم جان ہو جاؤ
تاکہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے
کہ میں کوئی اور ہوں اور تم کوئی اور ہو
امیر خسرو دہلوی
کس نے دیکھا ہے خاک سے باہر
خاک اُڑتی ہے خاک سے باہر
کوزہ گر وقت جب گھماتا ہے
عقل بنتی ہے چاک سے باہر
اک تماشا ہے بس پسِ پردہ
کون رہتا ہے تاک سے باہر
روح کو بیدار ہونے دیں کیونکہ آنکھ نے وہی دیکھا ہے جو اُسے دکھایا گیا ہے۔
دل کے پتھر پھر سے لرزے گئے کہ ہوا تذکرہ ان کے خیالوں میں اپنا۔۔۔۔۔۔یوں بیٹھے بٹھائے پھر سے ستاۓ گئے کہ ہوا تذکرہ ان کے خیالوں میں اپنا
I will fight for you... but I will not compete for you.
تجھے کیا معلوم کہ ہر ایک سادہ نگاہ کے پیچھے
کیا جنون کیسا نیاز اور کیا غم پوشیدہ ہے
The world will ask who you are, and if you do not know, the world will tell you.
تنہائی فیصلہ کرتی ہے کہ ہمارا محبوب کون ہے۔
" وہ رقص کر رہے تھے۔ ان پر جنون کا الزام اُن لوگوں نے لگایا جنہوں نے موسیقی نہیں سنی۔ "
〰️ فریڈرک نطشے
مایوسی ایک فلسفہ ہے اس کا مطلب خودکشی نہیں ہے بلکہ دنیا کے ظلم سے شدید آگاہی ہے۔
مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہے
یہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے
دعائیں دو مرے قاتل کو تم کہ شہر کا شہر
اسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے
ذرا سی گرد ہوس دل پہ لازمی ہے فرازؔ
وہ عشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے
احمد فراز
بروز حشر پوچھیں گے، میاں کیا کر کے آئے ہو ،
ادب سے عرض کرونگا، خدایا مر کے آیا ہوں ۔🖤
حسرت موہانی ۔
عورت یوں تو حسین ترین مخلوق ہے لیکن اُس سے بھی خوبصورت گر کوئی ہے تو وہ، اپنی لٹوں کو کانوں کے پیچھے سنوار کے، کتاب ہاتھ میں لئے دنیا و مافیہا سے بے خبر پڑھنے میں مشغول ہوئی عورت ہے۔ ذہانت عورت کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے اور بصیرت صدیوں تک نسلوں میں سفر کرکے عورت کے حسن کو دوام بخشتی ہے۔
مجھے مت بتاو زندگی کتنی خوب صورت ہے
میرا دل بد صورت نہیں ٹوٹا ہوا ہے۔
حسن دریافت ہے کہ
محبت کہاں کرنی ہیں ۔
میں رومانوی داستانوں میں سانس لینے کا خواہشمند لڑکا ہوں، جیسے چاند،ستارے، تنہاٸ،چاۓ،بارش،پہاڑوں،شاعری اور مدھم دُھن پر جھومنے سے بے حد محبت ہے
آپ کو محبت کی بات نہیں کرنی چاہیے، بلکہ محبت سے بات کرنی چاہیے، کیونکہ تمام راہب شہوت انگیز باتوں میں اچھے ہوتے ہیں۔
اور انصاف کی بات نہ کرو بلکہ انصاف سے بات کرو کیونکہ ظالموں کی طرح انصاف کی بات کرنا اچھی بات نہیں۔
محبت کر تو لیں لیکن محبت راس آئے بھی...
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain