نگاھوں کے تصادم سے عجب تکرار کرتا ہے ۔ یقیں کامل نہیں لیکن گماں ہے پیار کرتا ہے ۔ لرز جاتی ہوں میں یہ سوچ کر کافر نہ ہو جاؤں دل اسکی پوجا پر بڑا اسرار کرتا ہے۔ اسے معلوم ہے شائد میرا دل ہے نشانے پر ۔ زباں سے کچھ نہیں کہتا نظر سے وار کرتا ہے ۔ میں اس سے پوچھتی ہوں خواب میں مجھ سے محبت ہے ؟؟؟ پھر آنکھیں کھول دیتی ہوں وہ جب اظہار کرتا ہے۔ ❣❣