وحدہ لاشریک انجیل صحیفہ تم نے تعلق کی آنکھیں نوچ لی ہیں چیخیں ہڈیوں میں سرایت کر گئی ہیں تمہارے بیمار دل کی سلامتی مانگنے والے ہاتھ زمین پر گر گئے ہیں دعا اندھی ہوگئی ہے میں تمہاری بھیجی ہوئی محبت پہنتی رہی اور تم نے نیا آئنہ خرید لیا میں زمین سے تھوڑا اوپر چل رہی تھی جب تم نے جوہڑ میں کھلے کنول کی پاکیزگی پر سوال اٹھایا تھا تم نے مجھے لہو کے نئے رنگ بتائے تھے کیا یہ سفید بھی ہوتا ہے؟ سجدہ کرنے کی تو کوئی شرط نہیں تھی پھر بھی تم نے خدا بدل لیا میرا دل بے حد پریشان ہے تمہارے ماتھے پر پھونکی ہوئی آیت شفا مٹ تو نہیں گئی؟؟