Damadam.pk
Zeeshan_shani786's posts | Damadam

Zeeshan_shani786's posts:

Zeeshan_shani786
 

لازم نہیں حیات میں احباب کا ھجوم ہو!!!
مل جائے وفادار تو ایک شخص بہت ہے!!! 💯✨

Zeeshan_shani786
 

بے سبب تو نہ تھیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا
ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا
آنسوؤں کو کہیں چھپا لینا
کانپتی ڈولتی صداؤں کو
چپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا
بے سبب بھی کبھی کبھی ہنسنا
جب بھی ہو بات کوئی تلخی کی
موضوع گفتگو بدل دینا
بے سبب تو نہیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

Zeeshan_shani786
 

دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی
دونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی
شق ہو گیا ہے سینہ خوشا لذت فراغ
تکلیف پردہ داری زخم جگر گئی
وہ بادۂ شبانہ کی سرمستیاں کہاں
اٹھیے بس اب کہ لذت خواب سحر گئی
اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میں
بارے اب اے ہوا ہوس بال و پر گئی
دیکھو تو دل فریبی انداز نقش پا
موج خرام یار بھی کیا گل کتر گئی
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کی
اب آبروئے شیوۂ اہل نظر گئی
نظارہ نے بھی کام کیا واں نقاب کا
مستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی
فردا و دی کا تفرقہ یک بار مٹ گیا
کل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی
مارا زمانہ نے اسداللہ خاں تمہیں
وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی

Zeeshan_shani786
 

دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی
دونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی
شق ہو گیا ہے سینہ خوشا لذت فراغ
تکلیف پردہ داری زخم جگر گئی
وہ بادۂ شبانہ کی سرمستیاں کہاں
اٹھیے بس اب کہ لذت خواب سحر گئی
اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میں
بارے اب اے ہوا ہوس بال و پر گئی
دیکھو تو دل فریبی انداز نقش پا
موج خرام یار بھی کیا گل کتر گئی
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کی
اب آبروئے شیوۂ اہل نظر گئی
نظارہ نے بھی کام کیا واں نقاب کا
مستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی
فردا و دی کا تفرقہ یک بار مٹ گیا
کل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی
مارا زمانہ نے اسداللہ خاں تمہیں
وہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئی

Zeeshan_shani786
 

انکار میں وہ لذت، اقرار میں کہاں ہے؟
بڑھتا ہے شوق "غالب" تیرے نہیں نہیں میں.

Zeeshan_shani786
 

ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
نہ شعلہ میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے
وگرنہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے
چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
ہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگا
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز
سوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے
پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چار
یہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
ہوا ہے شہہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے

Zeeshan_shani786
 

تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن
مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

Zeeshan_shani786
 

حَرف و لَب سے ہوتا ہے کب ادا ہر اک مَفہوم
بِے زُبان آنکھوں کی گُفتگو بھی سَمجھا کر
_____🖤

Zeeshan_shani786
 

*کہاوت*📖
*ایک بہت ہی پرانی کہاوت ہے🤔*
*اس لیے مجھے بھی یاد نہیں شکریہ_🤭😜*

Zeeshan_shani786
 

درویش مزاج آں ازلاں توں 🦅🗿
کسے نال برابری کوئی نئیں 🙌🏻❤️🔥

Zeeshan_shani786
 

ہزاروں نسخے بناؤ مگر شفا کے لئے
نگاہِ یار سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں🫵💗

Zeeshan_shani786
 

Sb ko Islamic new year mubarak ho

Zeeshan_shani786
 

اِس بارش کے موسم میں عجیب سی کشش ہے⛈️
نا چاہتے ہوئے بھی کوئی شدت سے یاد آتا ہے🌨️🫵

Zeeshan_shani786
 

مجھ سے کہتی ہے تیرے ساتھ رہونگی
بہت پیار کرتی ہے مجھ سے اداسی میری☹️🫵😌

Zeeshan_shani786
 

ہمیں بھی بہت شوق تھا دریاے عشق میں تیرنے کا💞💞
اک لہر نے ایسا ڈوبایا کہ ابھی تک کنارہ نہیں ملا💕💕🫵☹️

Zeeshan_shani786
 

بہت کچھ ہوتا ہے لوگوں میں
بس احساس نہیں ہوتا🫵🤔

Zeeshan_shani786
 

بہت عجیب دنیا ہے
یہاں جھوٹ نہیں سچ بولنے سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں🫵🤔

Zeeshan_shani786
 

آشنائی ہے سراسر اور سراسر درد سر
اس جہان بے وفا میں اجنبی بن جائیے
لوٹیے کچھ اس طرح سے راحت قلب منیب
پہلے بنیے جزو ہستی ، پھر اجنبی بن جائیے

Zeeshan_shani786
 

اِبتدا تم ہو، اِنتہا تم ہو
ہم تو ہیں زیبِ داستاں کے لئے

Zeeshan_shani786
 

ماں گھبرائی ہوئی بولی
بیٹا جلدی گھر آؤ بہو کو فالج کا اٹیک ہو رہا ہے
مُنہ ٹیڑھا آنکھیں اوپر اور گردن گھوم گئی ہے
بیٹا
😂😂🤣🤣🤣
وہ سیلفی لے رہی ہوگی🫵