تم وہ نہ بنو جس سے لوگ دور رہنے کی دعا کریں تم وہ بنو جسے پانے کے لیے دلوں میں اللہ سے مانگا جائے🙂 تمہاری شخصیت ایسی ہو کہ لوگ تمہیں کھونے سے ڈریں نہ کہ تمہارے ملنے سے گھبرائیں😇
اللہ کا ہر فیصلہ، ہماری بھلائی کے لیے ہوتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ دیر ہو رہی ہے... اللہ جانتا ہے کہ وہ وقت تمہارے لیے بہتر نہیں۔ ہم روتے ہیں کہ کیوں چھین لیا... اللہ بچا رہا ہوتا ہے کسی بڑے درد سے۔ ہم سوال کرتے ہیں: "کیوں نہیں ملا؟" اللہ جواب دیتا ہے: "میں بہتر جانتا ہوں یاد رکھو اللہ کی تاخیر، انکار نہیں ہوتا۔ اور اللہ کی ہر روک، حفاظت ہوتی ہے صبر کرو... یقین رکھو... کیونکہ جو اللہ کرتا ہے، وہ ہمیشہ بھلائی کے لیے ہوتا ہے