❤️تحریکِ ناموسِ عورت❤️ نگینے لُٹ رہے ہیں اور تُم سب چُوں نہیں کرتے رسولِ ہاشمی کے اُمّتی تو یُوں نہیں کرتے مسلماں تو کبھی معصومیت کا خوں نہیں کرتے ارے انساں ہو تو عورت کی عزت کیوں نہیں کرتے ؟ کہیں تو بات ہو راہوں میں لُٹنے والی حُرمت کی کوئی تحریک کیوں چلتی نہیں ناموسِ عورت کی ؟ سیاست دان، مُلّا اور سپاہی سب کہاں گُم ہیں ؟ ریاست کے امیں، اربابِ شاہی سب کہاں گُم ہیں ؟ جنہیں بخشی گئی تھی کج کُلاہی، سب کہاں گُم ہیں ؟ نہیں مظلوم کی کوئی گواہی، سب کہاں گُم ہیں ؟ امیرِ شہر نے اپنی زباں کیا خود ہی سی لی ہے ؟ تو کیا آقاؤں کی مردانگی نے بھنگ پی لی ہے ؟ چلو آقا تو چُپ ہیں پر عوام الناس تو بولیں کروڑوں لوگ اپنی خامشی کا قُفل تو کھولیں اکٹھے ہوکے اہلِ ظُلم کو پیروں تلے رولیں نہتّوں پر لگے داغوں کو اپنے خون سے دھو لیں😢😷😭
"اردو زبان کے ساتھ زیادتیوں کی داستان" سنو یہ فخر سے اک راز بھی ہم فاش کرتے ہیں کبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے، مگر اب "واش" کرتے ہیں تھا بچوں کے لیے بوسہ مگر اب "کِس" ہی کرتے ہیں ستاتی تھیں کبھی یادیں مگر اب "مِس" ہی کرتے ہیں چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب "واک" کرتے ہیں کبھی کرتے تھے ہم باتیں مگر اب "ٹاک" کرتے ہیں کبھی جو امی ابو تھے، وہی اب "مما پاپا" ھیں دعائیں جو کبھی دیتے تھے وہ بڈھے سیاپا ہیں کبھی جو تھا غسل خانہ، بنا وہ "باتھ روم" آخر بڑھا جو اور اک درجہ، بنا وہ "واش روم" آخر کبھی ہم بھی تھے کرتے غسل، "شاور" اب تو لیتے ہیں کبھی جو پھول چُنتے تھے، "فلاور" اب تو لیتے ہیں کبھی تو درد ہوتا تھا، مگر اب "پین" ہوتا ہے پڑھائی کی جگہ پر اب تو "نالج گین" ہوتا ہے "ڈنر" اور "لنچ" ہوتا ہے، کبھی کھانا بھی کھاتے تھے
سحر کا وقت تها معصوم کلیاں مسکراتی تهیں ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تهیں ابهی جبرائیل بهی اترے نہ تهے کعبہ کے ممبر سے کے اتنے میں صداء آئی عبداللہ کے گهر سے مبارك ہو شہ ارز و سماں تشریف لے آئے مبارك ہو محمد مصطفے تشریف لے آئے صلی اللہ علیہ وسلم
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain