🌺 *نماز عصر کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے، گویا اس کے اہل و عیال اور مال و اسباب سب لٹ گئے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-685»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
💞Good afternoon💞
💞zindagi mukhtasr c he khush rhen Allah ko raazi kr len warna zindagi dosra moka nhi deti🙏
Right
💞ya Allah hmaari izat ko apne hifzo Amaan me rkh or hme esa insaan bna dy jesa tujhe or tere habeeb ko psand he🙏
💞ya Allha hm se hmesha k keye raazi hoja🙏
Ameeeen
💞subha bakher Allah hamari hr subha ko khushiyo k sath lekr ay or din bhar hame apne saya-e-rehmat me rkhe🙏Ameeeen
💞subha bakher💞
💦 *وضو کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد آتا ہے، اور اس کے گھر سے نکلنے کا سبب صرف نماز ہی ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-281»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
🌺 *پیارے رسولﷺکی پیاری سنت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان کو مسواک کا حکم دے دیتا۔*🔹
📗«صحیح بخاری-887»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
💞jo log preshan hen on ki preshani Allah door kry💞
💞jo beintiha toot chuky hen ki c bhe relation me Allah onhy sabr-e-jameel ata frmay or os sabar pr ajar ata frmay🙏
💞or behtreen nemulbdal ata frmay ameeeeen🙏
Allah pr yaqeen rkhen khush rhen Allah hafiz🙏
🍂 *بے نفع علم!*
🔹 *حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے:ایسے علم سے جو نفع نہ دے ‘ایسے دل سے جو اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرے ،ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو ۔*🔹
📗«سنــن النسائی-5444»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *02 ربیع الاول 1443ھ* 💎
🔖 *09 اکتوبر 2021ء* 💎
🔖 *24 اسوج 2078ب* 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday* 🌅
🌺 *اسلامی بھائی چارہ!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہوگا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-13»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
💞good morning♥️
Khush rahen abaad rahen hr subha hamari zindagi me khushiyan lekr ay
Ameeeen🤲
🌺 *صبح و شام کیا دعا پڑھے؟*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی یا کوئی بندہ ( یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ ارشاد فرمایا ) صبح و شام یہ کہتا ہے: «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا» ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں) تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -3870»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
Good morning❤
👈 اللہ عزوجل نے انسان کو زبان دی۔جس کے ذریعے سے انسان اپنی بات کو دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔اللہ جل جلاله کی بہت ساری نعمتوں میں سے ایک زبان بھی بہت بڑی نعمت ہے۔اگر کسی کو اس کی قدر معلوم کرنی ہوتو وہ اُن سے معلوم کرے جن کے پاس زبان نہیں ہے۔جو لوگ بولنا تو چاہتے ہیں لیکن بول نہیں پاتے۔
🌴 *تم سب میں سے بہتر!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سب میں بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5028»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
🍂 *فتنوں سے بچ کر رہیں !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ایک بلند مکان پر چڑھے۔ پھر فرمایا، کیا تم لوگ بھی دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں کہ (عنقریب) تمہارے گھروں میں فتنے اس طرح برس رہے ہوں گے جیسے بارش برستی ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2467»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
Yah Allah hmy bury Amaal or fitno se bcha or apne hifzo Amaan me rkh🙏
🌺 *علم کے موتی !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص حصول علم کے لیے کوئی راستہ طے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جس کو اس کے عمل نے پیچھے کر دیا تو اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکے گا۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-3643»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌸 *رسولﷺ کے کھانے کے انداز !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میز پر کھانا نہیں کھایا اور نہ تشتری میں دو چار قسم کی چیزیں رکھ کر کھائیں اور نہ کبھی چپاتی کھائی۔ میں نے قتادہ سے پوچھا، پھر آپ کس چیز پر کھانا کھاتے تھے؟ بتلایا کہ سفرہ (چمڑے کے دستر خوان) پر۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5415»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
💞zindagi boht choti c he khush rhen abaad rhen❤
🌸 *حقیقی پہلوان کون؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پہلوان کس کو شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: اس کو جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں، آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو.*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-4779»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
🍁 *غصے کا علاج ؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ شیطان کے سبب ہوتا ہے، اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے، اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے، لہٰذا تم میں سے کسی کو جب غصہ آئے تو وضو کر لے .*🔹
🌺 *غصہ پر قابو پانے کا انعام !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غصے پر قابو پا لیا اس حال میں کہ وہ اس کے کر گزرنے پر قادر تھا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو تمام مخلوق کے سامنے بلائے گا، اور اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے اپنے لیے چن لے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -4186»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain