اور تمہیں لگتا ہے کہ توبہ کرنا بہت آسان کام ہے؟ میں بتاؤں؟؟ دنیا کا سب سے مشکل کام ہے توبہ کرنا۔ کچھ گناہ بہت بھاری ہوا کرتے ہیں، اگر انسان کر بیٹھے تو اللہ توبہ کی توفیق سلب کر لیتا ہے۔ انسان چاہ کر بھی توبہ نہیں کر پاتا۔ اللہ کے آگے گڑگڑاتا ہے پر انسان کے دل کا بوجھ ہلکا نہیں ہوتا۔ میری اک بات یاد رکھنا تم۔۔!! کچھ گناہوں کے کفارے ہوا کرتے ہیں، جو ساری عمر انسان کو دینے پڑتے ہیں۔ انسان کو مکافاتِ عمل کا ڈر کبھی سکون نہیں لینے دیتا۔ اب بھی کسی گناہ پر تمہارا دل ڈگمگا جاۓ تو رُک جانا، ڈر جانا، پیچھے ہٹ جانا۔ چاہے گناہ کرنا تمہاری مجبوری ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ مجبوری ہی تو اصل آزمائش ہے۔ @Zoq