زندگی کو آسان بنانا اتنا مشکل تو نہیں جتنا سمج لیا جاتا ہے بس دو تین ہی تو کام ہیں جو کرنے ہیں اور زندگی ہو جائے گی آسان ، پر لطف و پر سکوں ، سب سے پہلے تو لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں ، اور اس کے بعد شکوے شکایات کم کر دیں کہ۔۔۔! یہ ملا نہیں وہ ہوا نہیں وہ کیا نہیں ، اور پھر یہ کہ۔۔۔! جو آپ کے ساتھ چلے اسے ساتھ چلنے سے روکنا نہیں جو رک جائے اسے ساتھ چلنے کا دوبارہ کہنا نہیں ، جو ہاتھ بڑھائے اسے تھام لیں اور جو دامن چھڑائے اسے خدا حافظ کہہ دیں ، یقین مانیے ایسا کرنے سے اللہ پر یقین بڑھ جائے گا اور زندگی مطمئن اور پرسکون ہو جائے گی۔