Damadam.pk
_Benign____GirL's posts | Damadam

_Benign____GirL's posts:

.....JBH!....🙇
_  : .....JBH!....🙇 - 
_Benign____GirL
 

ہمارے گھروں میں جب کوئی باہر سے عورتیں آتیں،
امی بیٹوں کو کہتی ہیں، تم ادھر جا کر بیٹھو یہاں خواتین بیٹھیں گی
جس کمرے میں بہنیں سوئی ہوں،
بھائیوں کو اجازت نہیں ہوتی تھی کہ بےدھڑک وہاں گھس جائیں،
اگر راستے میں کسی عورت کو مدد چاہیئے تو ماں کہتی کہ بیٹا جاؤ، "تمہاری ماں جیسی ہے اس کی مدد کرو"
بیٹا ماں ہی سمجھ کر ایسا کرتا
کسی کی جوان بیٹی کو کوئی کام ہوتا تو امی یوں کہتیں "جاؤ تمہاری بہن جیسی ہے، بلکل اس کے جتنی ہی ہے، فلاں کام کر دو، یا وہاں چھوڑ آؤ
بیٹے کے دل میں بیٹھ جاتا کہ "میری بھی اتنی ہی بہن ہے ایسی ہی بہن ہے، یہ بھی میری بہن جیسی ہے

_Benign____GirL
 

ہمارے معاشرے میں ایک خامی یہ ہے کہ کوئی برا لگتا ہے تو ہمیں اس میں کوئی اچھائی نظر نہیں آتی اور آئے بھی تو ہم اظہار نہیں کرتے اور کوئی اچھا ہے تو وہ مکمل اچھا ہے ہر خامی سے مبرا

_Benign____GirL
 

میں نے کہیں لکھا ہوا پڑھا تھا کہ 1 چپ، 100 سکھ.... لیکن تب شاید مجھے اس جملے کی اتنی سمجھ نہیں تھی کہ اسکا اصل مفہوم کیا ہے....؟
لیکن الحمد للہ اب سمجھ آتی ہے کہ اس میں کتنی بڑی بات پوشیدہ ہے📝
اللہ کی رضا کے لیے اپنے آپ کو خاموش رہنا سکھائیں، فضولیات اور غیبت جیسے گناہوں سے بہتر ہے کہ خاموش رہیں..
اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ھے کہ ہمیں غیبت سے بچاۓ رکھے آمین 🤲🏻🌸

_Benign____GirL
 

*خود کو غلط سمجھنے کی توفیق بھی اللّٰہ کے کرم سے ملتی ہے*
*ورنہ لوگ تو غلط ہو کر بھی خود کو غلط نہیں سمجھتے*
*اور کفارے کی نوبت ہی نہیں آتی*
*کیونکہ انکی نظر میں وہ صحیح ہوتے ہیں*
*اللّٰہ پاک ہمیں صحیح غلط کی پہچان کرنا سیکھائے۔ آمین*
✍🏻😊🌹مســـــــکراہٹ کـــــــے پھــــــــول🌹😊

Islamic Quotes image
_  : جب تمہیں تکلیف ہو اور دل افسردہ ہو تو دل سے رو لو اور زبان سے وہی الفاظ - 
_Benign____GirL
 

💙🤍💙🤍🌼🌼🤍💙🤍
🌸اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کے اُس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ روشنی تم ہو....!!!!🌸

Digital Art image
_  : 💠 ﭼﻨﮕﯿﺰﺧﺎﻥ ﻭﮦ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ 11 ﻓﯿﺼﺪ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ - 
_Benign____GirL
 

یوم بحریہ 1965ء کی جنگ میں ہونے والے دوارکا آپریشن کی یار میں منایا جاتا ہے، پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاک بحریہ کے جانبازوں نے 150 کلو میٹر بھارتی سمندری حدود میں گھس کر بھارت کا انتہائی اہم ترین ریڈار سسٹم تباہ کیا۔

_Benign____GirL
 

ago
کبھی کبھی ایسا کیوں ہوتا ہے کہ موت کے اندھیرے زندگی کی روشنی سے زیادہ دلکش لگنے لگتے ہیں، تنہائی میں سکون ملتا ہے، ایسا لگتا ہے خاموشی باتیں کرنے لگی ہے، انسان اپنی ہی روح سے مخاطب ہو جاتا ہے اور اس کے اندر ایک الگ ہی دنیا جنم لیتی ہے اور پھر کسی کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔۔۔💔

_Benign____GirL
 

زمانہ سے فنکاریاں سیکھنے کی بعد مہربانی کرکے
ان لوگوں پر مت آزمایا کریں جو آپ سے سچی محبت کرتے ہیں۔😒🙄♥😊

Islamic Quotes image
_  : The way you struggle with a sin is very attractive to God. Even if you fall, - 
_Benign____GirL
 

جن کی زندگی میں شوق اور شوخیوں کی عمر میں ٹھہراؤ آجائے-- ان کی زندگی ہمیشہ کمپرومائز میں گزرتی ہے ایسے لوگ زندگی جیتے نہیں بس گزارتے ہیں ایک خوف اور، ذمہ داریوں کا بوجھ لے کر رشتے نبھانے کے چکروں میں ان کی اپنی ذات تو کھو ہی جاتی ہے

_Benign____GirL
 

Souls Are Like Conscripted Soldiers
الأَرْوَاحِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ
Abu Huraira (May ALLAH be pleased with him) reported Allah's Messenger (ﷺ) Saying:
Souls are troops collected together and those who familiarised with each other (in the heaven from where these come) would have affinity, with one another (in the world) and those amongst them who opposed each other (in the Heaven) would also be divergent (in the world).

Interesting Posts image
_  : وہ جنگیں جو مسلمانوں نے رمضان میں لڑی اور فتوحات حاصل کی۔.. 1 غزوہ بدر - 
Interesting Posts image
_  : ٹوٹل غزوات 27 غزوہ بدر 2 ہجری غزوہ احد 3 ہجری غزوہ خندق 5 ہجری غزوہ خیبر - 
_Benign____GirL
 

🍇*
خاموشی سے کی گئ دعا اور محبت دونوں بہت طاقت رکھتی ہیں۔۔۔ ت🍇*
اگر کسی کو تکلیف دے کر بھی اچھے سے سو لیتے ہو تو اپنے ضمیر کا جنازہ پڑھ لو کیونکہ وہ وفات پا چکا ہے۔۔۔۔۔ 🍇 ت🍇*
افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم نیکی اس وقت
کرتے ہیں جب برائی کے قابل نہیں رہتے۔۔۔۔
*🍇 آج کـــی آخری اور اہم ترین بـــات🍇*
جو وقت ہم دوسروں پر تنقید کرتے گزارتے ہیں
وہی وقت اگر ہم اپنی اصلاح میں صرف کرے تو زیادہ بہتر ہے
کیونکہ کسی کو بدلنا ہمارے اختیار میں نہیں۔۔
مگر
خود کو بدلنا ہمارے اختیار میں ضرور ہے۔
🌹🌹🌹زندگی ایک سفر ہے

_Benign____GirL
 

ایک نظریے کے مطابق ہندﺅں کے دیوتا راما کے بیٹے لاوا کے بعد لاہور نام پڑا،
لاوا کو لوہ سے پکارا جاتا تھا،
اور لوہ (لاوا) کیلئے تعمیر کیا جانیوالا قلعہ ’لوہ، آور‘ سے مشہور ہوا
جس کا واضح معنی ’لوہ کا قلعہ ‘ تھا۔
اسی طرح صدیاں گزرتی گئیں،
اور پھر ’لوہ آور‘ لفظ بالکل اسی طرح لاہور میں بدل گیا،
جس طرح سیوستان سبی اور شالکوٹ، کوٹیا اور پھر کوئٹہ میں بدل گیا۔
اسی طرح ایک اور نظریئے کے مطابق دو بھائی لاہور
ایک اور نظریئے کے مطابق دو بھائی لاہور اور قاصو دو مہاجر بھائی تھے،
جو اس سر زمین پر آئے
جسے لوگ آج لاہور کے نام سے جانتے ہیں،
ایک بھائی قاصو نے پھر قصور آباد کیا،
جس کی وجہ سے اس کا نام بھی قصور پڑا

Islamic Quotes image
_  : آپ AM اور PM کا مطلب جانتے ہیں ؟ آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا - 
_Benign____GirL
 

ردو ادب
۔۔۔۔۔۔
اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیگم سے پوچھا۔"بیگم آج کیا پکایا ہے؟"
مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا۔"خاک پکائی ہے۔"پروفیسر صاحب بولے۔"خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہے۔فارسی زبان میں محل کو کاخ کہتے ہیں۔محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے اور لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں۔تو اچھا بیگم آج گوشت پکایا ہے۔"
جواب میں بیگم نے کہا:اگر گوشت کو الٹا کریں تو تشوگ بنتا ہے اور تشوگ سنسکرت میں سوٹے کو کہتے ہیں یہ کہہ کر بیگم اٹھی ہی تھیں کہ شوہر اگلی بات سمجھ گئے۔پھر جو ہوا وہ اردو ادب کی اک الگ کہانی ہے۔