تم کو ہماری چال کی "چ" تک نہیں پتہ
تم پھنس گئے ہو جال میں یہ تک نہیں پتہ
یہ عین شین قاف بھلا کیا کرو گے تم
تم کو تو پیار کی ابھی "پ" تک نہیں پتہ
دکھ درد میں نبھاؤ گے تم ساتھ کس طرح
تم کو ہمارے حال کی "ح" تک نہیں پتہ
رکھوالی اور پہرے میں کچھ فرق ہوتا ہے
اس فرق کی تم ایسوں کو "ف" تک نہیں پتہ
ہم کو ترے مزاج کی پت جھڑ نے کھا لیا
ہم کو کسی بہار کی "ب" تک نہیں پتہ
کیا خاک سمجھو گے مری آنکھوں کا خالی پن
ان رتجگوں کی تم کو تو "ر" تک نہیں پتہ
ہم مبتلائے عشق تھے سو مبتلا رہے
ہم کو کسی فرار کی "ف" تک نہیں پتہ
ہم کریں بات دلیلوں سے ،تو رد ہوتی ہے
اس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے
سانس لیتے ہوئے انساں بھی ہے لاشوں کی طرح
اب دھڑکتے ہوئے دل کی بھی لحد ہوتی ہے
اپنی آواز کے پتھر بھی نہ اس تک پہنچے
اس کی آنکھوں کے اشارے میں بھی زد ہوتی ہے
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑا
سولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
شعبدہ گر بھی پہنتے ہیں خطیبوں کا لباس
بولتا جہل ہے بدنام خرد ہوتی ہے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعزاز سخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
|| آ دیکھ زندگی! تجھے کس حوصلے سے ہم🥹🫂
جب بسر نہ کر پائے تو پھر جھیلنے لگے
🌸🖤
کیا کرتے ہو___؟
خاموش رہتا ہوں_____!
خاموش رہنے کے علاوہ؟
اپنے آس پاس بکھری خاموشی کو محسوس کرتا ہوں
تو کسی سے بات کیوں نہیں کرتے______؟🖤
کیا بات کروں؟
اتنے اداس کیوں ہو________؟
نہیں تو۔
اب لکھتے بھی نہیں ہو_______!
الفاظ ہی نہیں ملتے!
پہلے تو تم اتنے مایوس نہیں ہوا کرتے تھے۔
تو میں اب بھی مایوس نہیں ہوں_____!
پھر آنکھوں میں نمی کیوں آجاتی ہے بات کرتے؟
میں خود نہیں سمجھ پا رہا۔۔
کچھ کہنا چاہتے ہو؟
کوئی سننے والا نہیں
مجھ سے کہہ دو۔
کہنے کو بھی کچھ نہیں۔🖤🌸
___Mohsin 💔💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain