صرف اس لئے کہ کچھ لوگ آپ کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، یہ آپ کو دوسروں کے ساتھ ایسا کرنے کا حق نہیں دیتا ہے۔ آپ منفیت اور بدسلوکی کے چکر کو توڑ سکتے ہیں۔ غصہ محسوس کرنے اور نفرت انگیز محسوس کرنے کے بجائے مثبت اور بااختیار طرز عمل سیکھیں۔ دوسروں کے طرز عمل کی بجائے اپنے رد عمل پر توجہ مرکوز کریں۔
Don’t expect growth without pain. Don’t expect love without commitment. Don’t expect trust without opening up. Don’t expect wealth without vision. Don’t expect luck without good vibes. Don’t expect success without sacrifices. Don’t expect anything without efforts.
چار روز کی مسلسل بے ہوشی کے بعد شاہد اطہر نے عفیفہ سے کہا آپ کیوں پریشان ہو رہی ہیں گھر جا کر آرام کریں عفیفہ نے جواب دیا۔”مجھے یقین تھا کہ اپ ایسا ہی کہو گے میں تو چار دن میکے میں رہ کر آ رہی ہوں۔
ایک کاہل شخص کے مکان میں آگ لگ گئی آس پاس کے لوگ بجھانے کے لیے دوڑے ‘ لیکن وہ مزے سے بیٹھا رہا اس سے ایک شخص نے پوچھا:”تعجب ہے تمھارے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور تم اطمینان سے بیٹھے ہو“۔ کاہل آدمی نے جواب دیا:”میں اطمینان سے کہاں بیٹھا ہوں بلکہ میں تو بارش کے لیے دُعا کر رہا ہوں“۔
دودوست ایک قبرستان سے گزر رہے تھے ان میں سے ایک دوست ایک قبر کے ساتھ کھڑے ہو کر بولا “یہ قبر بے چارے مزمل کی ہے۔ بہت اچھا آدمی تھا مرتے وقت بیچارا اپنا سب کچھ یتیم خانے کے حوالے کر گیا۔ دوسرے دوست نے کہا“ بھلا ہمیں بھی تو معلوم ہو کہ کیا کچھ دے گئے؟ …پہلے دوست نے جواب دیا یہی کوئی چار لڑکے اور چھ لڑکیاں“
ایک پروفیسر صاحب مکان کی چھت پر بیٹھے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے۔ اُن کی بیوی بھی پاس ہی بیٹھی ہوئی تھی کہ زور کی آندھی آئی اور مکان کی چھت کو اُڑا کر لے گئی جب آندھی کا زور ٹوٹا دونوں میاں بیوی ایک پارک میں گرے پڑے تھے۔ پروفیسر صاحب نے بیوی کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر کہا:” روتی کیوں ہو؟ خدا کا شکر کرو کہ ہماری جان بچ گئی“۔ بیوی بولی: ” میں رونہیں رہی یہ تو خوشی کے آنسو ہیں آج ہم 30 برس بعد پہلی مرتبہ گھر سے اکٹھے نکلے ہیں“۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain