کسی رنجش کو ہوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
مجھ کو احساس دلا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی_!
میرے رکنے سے میری سانسیں بھی رک جائیں گی
فاصلے اور بڑھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی_!
زہر پینے کی تو عادت تھی زمانے والو_!
اب کوئی اور دوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
چلتی راہوں میں یونہی آنکھ لگی ہے فاقر
بھیڑ لوگوں کی ہٹا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی_!
ہم کو نہ مل سکا تو فقط اک سکون دل
اے زندگی وگرنہ زمانے میں کیا نہ تھا
ختم ہونےکو ہے سفرشائد..
پھرملیں گےکبھی مگرشائد.
جولفظ پی گیا تھا میں
وہی لفظ کھا گئے مجھکو
ٹوٹ جائے نہ بھرم ہونٹ ہلاؤں کیسے
حال جیسا بھی ہے لوگوں کو سناؤں کیسے
خشک آنکھوں سے بھی اشکوں کی مہک آتی ہے
میں تیرے غم کو زمانے سے چھپاؤں کیسے
تیری صورت ہی میری آنکھ کا سرمایہ ہے
تیرے چہرے سے نگاہوں کو ہٹاؤں کیسے
تو ہی بتلا میری یادوں کو بھلانے والے
میں تیری یاد کو اس دل سے بھلاؤں کیسے
پھول ہوتا تو تیرے در پہ سجا بھی رہتا
زخم لے کر تیری دہلیز پہ آؤں کیسے
آئینہ ماند پڑے سانس بھی لینے سے عدیم
اتنا نازک ہو تعلق تو نبھاؤں کیسے...
رات گہری ہو یا تنہائی کا عالم ہر سُو،
صدیاں بیتی ہیں پلک تک نہیں جھپکی اپنی،
نیند گہری نہیں سوئے کبھی،
زمانہ ہُوا آئے ہُوئے خواب،
سستے داموں فروخت کر ڈالے،
یا یوں کہہ لو خیرات کر ڈالے،
آپ کی الفت میں، بڑی محنت سے کمائے ہُوئے خواب۔
ات گہری ہو یا تنہائی کا عالم ہر سُو،
صدیاں بیتی ہیں پلک تک نہیں جھپکی اپنی،
نیند گہری نہیں سوئے کبھی،
زمانہ ہُوا آئے ہُوئے خواب،
سستے داموں فروخت کر ڈالے،
یا یوں کہہ لو خیرات کر ڈالے،
آپ کی الفت میں، بڑی محنت سے کمائے ہُوئے خواب۔
جاگنے پر خواب کے کھونے کا دُکھ
رو پڑوں میں؟ہے نا یہ رونے کا دُکھ..؟؟...🔥
سونیا اور شاہ زادے کی خوشی
کون سمجھے ساتویں بونے کا دُکھ..؟؟..
رتجگے کا اضطراب اپنی جگہ
اور اُس کے رات بھر سونے کا دُکھ..
اُن حسیں پیروں کے بوسے کی خوشی
اور اپنے راستہ ہونے کا دُکھ..👌😔
ہم نے دیواروں کی خوشیاں بانٹ لیں
اور دیکھا ہی نہیں کونے کا دُکھ..😔
اس کا بوسہ گال پر سے مٹ گیا
صبح اٹھ کر ہاتھ منہ دھونے کا دُکھ..
وہ خوشی جو اور کوئی چھین لے
اپنے کاندھے پر اسے ڈھونے کا دُکھ..
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں مگر
لائنوں میں آخری ہونے کا دُکھ..
ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮨﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﮭﺎ
ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ
ﻟﯿﮑﻦ ﺁﻭﺍﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﻭﮞ گا۔۔ !
ﺍﮎ ﺷﮏ ﺳﺎ ﮬﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﮑﺎﺭﺍ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ
ﭘﮭﺮ ﭼﻠﺘﺎ ﺭﮨﺎ .... ﭼﻠﺘﺎ ﺭﮨﺎ .... ﭼﻠﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﻣﯿﮟ
رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیاے ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا
وہ یوں گیا کہ باد صبا یاد آگئی
احساس تک بھی ہم کودلا نہیں گیا
یوں لگ رہا ہے جیسے ابھی لوٹ آے گا
جاتے ہوئے چراغ بجھا کر نہیں گیا
بس ایک لکیر کھینچ گیا درمیان میں
دیوار راستے میں بنا کر نہیں گیا
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرط
وہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
گھر میں ہے آج تک وہی خوشبو بسی ہوئی
لگتا ہےیوں ک جیسے وہ آکر نہی گیا
تب تک تو پھول جیسی ہی تازہ تھا اس کی یاد
جب تک وہ پتیوں کو جدا کر نہیں گیا
رہنے دیا نا اس نے کسی کام کا مجھے
اور خاک میں بھی مجھے ملا کر نہیں گیا
شہزاد یہ گلا ہی رہا اس کی ذات سے
جاتے ہوئے کوئ گلا کرنہیں گیا
ﭼﻠﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﻬﻮ ﻣﺠﻬﮯ ...
ﺟﯿﺴﮯ ﺑﯿﺘﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ...
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﻬﻮﻝ ﺭﮐﻬﺎ ﮨﻮ ...
ﺭﻧﮓ ﺍﮌﺍ ﺍﮌﺍ ﺳﺎ ﮨﻮ ...
ﭘﺮ ﻭﮦ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ
اس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسے ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اس کو کھو کر تو میرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
کل بچھڑنا ہے تو پھر عہد وفا سوچ کے باندھ
ابھی آغازِ محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشہ نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گِلا کچھ بھی نہیں
ﮐﯿﺎ ﻣُﺠﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ __، ﺑﮑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ .. ؟؟
ﺍﯾﮏ ﭨﻮﭨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ____ ، ﮐﯿﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ .. ؟
#
ﮨﺎﮞ ﻣﮑﻤﻞ ﭨﻮﭦ ﮔﮱ ﮨﯿﮟ ﮬﻢ
ﺳﮑﻮﻥ ﮐﯽ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﻮ ﺍﺏ ۔۔۔۔۔
ﺗﻢ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻮ
ﺳﻨﻮ !
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﻧﺎﺩﺍﮞ ﮐﻮ
ﺍﯾﮏ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ
ﺍﺳﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺗﺴﻠﯽ ﺩﻭ
ﺯﺭﺍ ﺳﺎ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮐﺮﺩﻭ
ﮐﮧ !
ﺗﻢ،ﺻﺮﻑ !!
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺗﮭﮯ !!!
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﻮ !!!!
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﯽ ﺭﮨﻮﮔﮯ ﻧﺎﮞ
ﺍﺱ ﻧﮯ !!
ﮐﮧ ﺷﺎﺧﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ
ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ
ﮬﻮﺍﺋﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﻮ ﺳﺎﺯﺵ ﮬﮯ
ﺍﺳﮯ ﺍﭼﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﯽ
ﻓﻘﻂ ﺍﮎ ﭘﻞ ﮐﻮ ﺟﯽ ﭼﺎﮬﺎ
ﺍﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻮ ﮐﮩﮧ ﺩﻭﮞ ﺁﺝ
ﻣﺤﺒﺖ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﺍﻥ ﭘﺘﯿﻮﮞ ﺳﮯ
ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﻧﺎﺯﮎ ﺗﮭﯽ
ﺟﺴﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺗﻠﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺐ
ﮐﺎ ﺭﻭﻧﺪ ﮈﺍﻻ ﮬﮯ !............
ﻣَﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘَﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﺳﻮﭺ ﺭﮬﺎ ﮬُﻮﮞ
ﻣَﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻈﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ؟
ﻣَﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘَﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﺳﻮﭺ ﺭﮬﺎ ﮬُﻮﮞ
ﻣَﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻈﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain