*حضرت امام علی رضاؑ نے فرمایا «یَا أَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللهَ فِي نِعَمِ اللهِ عَلَيْكُمْ فَلَا تُنْفِرُوهَا عَنْكُمْ بِمَعَاصِيهِ» اے لوگو! اللہ کی نعمتوں کے بارے میں تقویٰ اختیار کرو، اور گناہوں و معصیت کے ذریعے نعمتوں کو اپنے سے دور نہ کرو۔ 📚 عیون اخبار الرضاؑ، جلد ۲، صفحہ ۱۶۹
*رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ امامِ زمانہ عج کے متعلق فرماتے ہیں وہ خلق و خُلق میں سب سے زیادہ مجھ سے مشابہ ہوں گے۔ ان کے لیے غیبت واقع ہوگی جس سے حیرت اور پریشانی ہوگی اور جس میں ایک بڑی تعداد اپنے دین سے گمراہ ہو جائے گی۔ پھر وہ شہاب ثاقب کی مانند ظاہر ہوں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، جس طرح یہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔" 📚حوالہ : کتب کمال الدین و تمام النعمہ ، ج ۱ ، ص ۳۰۵