☀️نبیﷺ نے فرمایا:
"جس شخص نے پڑھا: "رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْإِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا"
(میں اللّٰہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمدﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوا) تو اس کیلیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔"
(سنن ابی داؤد: 1529)
سکینت والی آیات۔ ۔ ۔ جو غم، کمزوری اور بے قراری دور کرتی ہیں
ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب کبھی شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ پر معاملات شدت اختیار کر لیتے (مشکلات آتیں) تو وہ آیاتِ سکینہ کی تلاوت فرماتے۔ ایک بار انہیں ایک حیرت انگیز اورناقابل فہم واقعہ انکی بیماری میں پیش آیا جب شیطانی ارواح کمزوری کی حالت میں ان پر غالب آئیں، میں نے انہیں کہتےسنا، وہ فرماتے ہیں، "جب یہ معاملہ زیادہ زور پکڑ گیا تو میں نے اپنے رشتے داروں اور ارد گرد کے لوگوں
سے کہا، "آیاتِ سکینہ پڑھو"۔
کہتے ہیں، "پھر میری یہ کیفیت ختم ہو گئی، اور میں اٹھ کر بیٹھ گیا ( ٹھیک ہو گیا) اور مجھے کوئی بیماری باقی نہ رہی"۔
اسی طرح، میں نے بھی اضطراب قلب دور کرنے کے لئے ان آیات کی تلاوت کا تجربہ کیا۔ اور حقیقتاً اس میں سکوناور اطمینان کے حوالے سے بڑی تاثیر پائی۔ی
🪷امام ابن الجوزي رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
*ہمیشہ سے اچھے لوگوں کے اعلی اخلاق کی یہ نشانی رہی ہے کہ وہ معمولی خطاؤں اور لغزشوں کو نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ اس قسم کی لغزشوں کا صادر ہونا انسانی فطرت ہے، اگر آدمی ہر غلطی پر گرفت اور ہر لغزش کا تعاقب کرتا پھرے گا تو خود بھی پریشان رہے گا اور دوسروں کی پریشانی کا باعث بنے گا.*
*اور عقلمند آدمی وہ ہے جو اپنے اہل و عیال، دوست و احباب اور اپنے پڑوسیوں کی ہر چھوٹی بڑی لغزش پر ہمیشہ نکتہ چینی نہیں کرتا.*
اسی لئے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے تھے : *حسن اخلاق كا (10/9) دس میں سے 9 حصہ نظر انداز كر دینے میں ہے-*
[ تهذيب الكمال (١٩ / ٣٧٠ ]
💦 - *سردی میں وضو کی فضیلت
👈 سیدنا أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
”کیا میں تمہیں ایسے اعمال نہ بتلاؤں جن کے ذریعے الله گناہ معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کر دیتا ہے؟!“
صحابہ نے عرض کیا : اے الله کے رسول ﷺ! ضرور بتلاییے۔
فرمایا : ”سختی اور تکلیف میں اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ یہی تمہارا رباط (اپنے آپ کو الله کی اطاعت پر کاربند رکھنا) ہے۔“
📚 صحيح مسلم ، رقم : (251)
👈 امام نووی رحمه الله فرماتے ہیں :
”تکلیف میں اچھی طرح وضو کرنے سے مراد سخت سردی اور جسمانی تکلیف وغیرہ کے ہوتے ہوئے وضو کرنا ہے۔“
📚 شرح صحيح مسلم : (141/3)
*اتصبرون*
کیا تم صبر کرو گے !
🍃
جب انسان کوئ تنگی محسوس بھی کررہا ہو اور ساتھ اللہ سے ڈرتا بھی ہو خود جوابا غلط کرنے سے بچنا بھی چاہتا ہو اس کشمکش میں اللہ سبحانہ تعالی اسی طرح ہدایت کا سامان کر دیتے ہیں جس سے معاملہ کھل جاتا ہے کہ اس سب میں مجھے کیا کرنا چاہیے میرا قصور کہاں ہے ورنہ اکیلے میں اپنا ہر عمل ٹھیک لگتا ہے ۔ لیکن جب اللہ کی طرف سے رہنمائ آۓ تو اس میں ہمارے کرنے کا کام ہوتا ہے ۔
قرآن پڑھتے ہوۓ ہر جگہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبر کرنے
اور دل تنگ ہونے ہر تسبیح کرنے کو کہا جاتا ہے اور ۔۔۔۔ اور
یعنی جہاں کوئ مشکل تنگی کفار منافقین کی طرف سے آتی ہے اور اپ حق پر بھی ہیں جواب بھی دے سکتے ہیں ایک اشارے پر جان نثار گردن اڑا سکتے ہیں ۔ اس وقت مسلسل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی نصیحت کرتے ہیں کہ آپ صبر کرہ
*🌻شکر*🌻
*🌻اہم نکات*🌻
🌷جو ہر وقت صرف مسائل کا سوچتا رہے اور انکا ذکر کرتا رہے وہ کبھی بھی شکرگزار نہیں ہو سکتا ۔
🌷 *جو شخص مسائل کے حل پر اور مسئلے میں بھی خیر کا پہلو ڈھونڈے تو ایسا شخص ہی شکرگزار ہو سکتا ہے۔*
🌷 شکرگزار انسان کی علامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ چھوٹی، بڑی نعمتوں کو پا کر اس کو خوشی کے ساتھ آنسو بھی آجاتے ہیں اور دل کے ساتھ زبان سے بھی شکرگزاری کے کلمات نکلتے ہیں۔
🌷 *شکر خوشی اور تکلیف دونوں میں ہوتا ہے، تکلیف میں اس لیے کہ یہ انسان کو اللہ کی طرف متوجہ کرتی ہے۔*
🌷 *ہر نعمت کے ساتھ مشکلات لازمی آتی ہیں، اس لیے ان نعمتوں اور ان مشکلات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ان کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔*
🌷جتنا زندگی میں شکر بڑھے گا، اللہ نعمتوں میں مزید اضافہ کرے گا اور جو ہر وقت شکایات کرتا رہے، ناراض رہے تو اس سے وہ
🪷 *سبق 16*🪷
🪷 *بنو قینقاع کی جلاوطنی، غزوہ احد*🪷
🌷غزوہ احد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی زخمی ہوگئے تھے اور بہت سے صحابہ کرام بھی شہید ہوگئے تھے مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کی مدد آئی اور دونوں گروہ منتشر ہوگئے۔
🌷 اسی غزوہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہا بھی شہید ہوگئے اور آپ کے لیے بھی وہ انتہائی کرب اور تکلیف کا دن تھا۔
🌷 ان شہداء کرام کے گھر والوں نے بھی بہت ہمت سے کام لیا اور صبر کیا۔
🌷 غزوہ احد میں جہاں بہت سی تکالیف ملیں وہاں اس کے کچھ فائدے بھی ہوئے، جیسا کہ منافقین اور مخلص مسلمانوں کی پہچان ہوگئی۔
🌷 غزوہ احد میں شدید جنگ کے دوران بھی مسلمانوں پر بار بار اونگھ طاری ہورہی تھی جس سے اس خوف کے عالم میں بھی مسلمان پرسکون تھ
ابن عثیمین نے فرمایا:
انسان کو ہر چیز میں حتی کہ چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی جیسا کہ آنے جانے میں، کھانے پینے میں، ملبوسات میں بھی اللہ عزوجل کی مدد طلب کرنی چاہئے، تآنکہ اسکی یہ طلب اللہ عزوجل کے ہاں عبادت بن جائے۔
کیونکہ مدد طلب کرنا عبادت میں سے ہے اور جب بندہ اللہ تعالی سے مدد طلب کرتا ہے تو اس کے لئے اس کے کاموں کو آسان کر دیا جاتا ہے
احکام من القرآن الکریم 1/37
سبحان اللہ
آج یہ بات پہلی بار سنی
“ جسم کی راحت سے علم حاصل نہیں ہوتا ؛
جان لو کوئی بھی قرآن آسانی سے نہیں سیکھتا آزمایا جاتا ہے ، بھینچا جاتا ہے جیسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی وحی “اقراء ؛ کے نزول کے وقت تین بار بھینچا گیا ۔
بہت بڑی مثال ہے ان سب کے لئے جو قرآن کا علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تکلیف اور مشکلات کا راستہ ہے مگر انجام جنت
اللھُمَّ اِنّیِ اسئلک الجنۃَ الفردوس الاعلٰی
آمین
جزاکِ الللہُ خیراً کثیراََ
آج شہادت حسین تو یاد ہے تمہیں
پیغام شہادت حسین کیا ہے کاش یہ بھی تمہیں یاد ہوتا
آج دس محرم کی سبیلوں نیازوں پر تو تم بحث و مباحثہ کرتے ہو
ملک کے غریب بھوکے پیاس سے بلکتے لوگوں کا درد کیا ہے کاش یہ بھی تمہیں یاد ہوتا
حسین تو مر مٹے تھے دین اسلام کے لیے
دین اسلام ہے کیا؟ کاش
یہ بھی تمہیں یاد ہوتا
🌺 *سبق 20*🌺
*بہترین تعلقات اور بہترین لوگ*🪷
☘️لوگوں میں سے بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھتے اور سکھاتے ہیں ۔
☘️ *اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک بہترین اعمال وہ ہیں جن کو پابندی سے ہمیشہ کیا جائے چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔*
☘️جنت کی سب سے افضل خواتین چار ہیں ۔
🍁 حضرت مریم بنت عمران (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ)
🍁حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
🍁 حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا
🍁 فرعون کی بیوی حضرت آسیہ
☘️ *نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دنیا کی سب سے بہترین متاع نیک عورت ہے جس سے دوسروں کو فائدہ ہو۔*
☘️ *بہترین نکاح وہ ہے جس میں آسانی ہو جو ہر معاملے میں آسانی سے ہو جائے اور سب سے اچھا حق مہر وہ ہے جو آسانی سے ادا ہو جائے۔*
☘️ زمین پر سب سے بہتر پانی زم زم ہے۔
☘️ بہترین رنگ سفید رنگ ہے۔
🪷 *سبق 19*🪷
*بہترین تعلقات اور بہترین لوگ*🪷
☘️ عقل والے وہ ہوتے ہیں جو علم کی بات کو بہت توجہ اور غور سے سنتے ہیں ۔
☘️ لوگوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کے ساتھ ان کے حقوق سے بڑھ کر معاملہ کرے۔
☘️ ہر معاملے میں احسان کرنا چاہیے ، اس کا بدلہ دنیا اور آخرت دونوں میں ملتا ہے۔
☘️ اچھے اخلاق کی علامت یہ ہے کہ جیسا کسی نے کیا ہے اس سے بڑھ کر اچھا معاملہ کیا جائے ۔
☘️ بہترین گواہ وہ ہے جو حق کے لیے ہر وقت گواہی دینے کو تیار رہے اور خوش اخلاقی کا رویہ رکھے۔
☘️ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ وہ لوگ ہیں جو دل کے نرم اور لوگوں کی ملامت کے باوجود بھی حق کا ساتھ دینے والے ہوں۔
☘️ اللہ تعالیٰ سخی ہے اور سخاوت پسند کرتا ہے۔
☘️ *بہترین لوگ وہ بھی ہیں جو کمزور اور مظلوم ہوتے ہیں۔*
ہم میں سے بعض ذی الحجہ کے عشرے میں روزے رکھنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں باوجود اس کے اس پر کوٸی نص نہیں سواٸے اس کے کہ یہ مجموعی طور پر اعمال صالحہ میں سے ہیں
*لیکن وہ تکبیرات پڑھنے میں سستی کرتے ہیں باوجود اس کے کہ اس پر نص موجود ہے*
١۔خالد الصقعبی۔
ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود رحمہ اللہ نے فرمایا:
اگر کوٸی شخص راستے میں بیٹھے اور اس کے پاس ایک چغہ ہو جس میں دینار ہوں ,اس کے پاس سے جو بھی گزرےوہ اسے دینار دےاور اس کے دوسری جانب اللہ کی تکبیر کہنے والا ہو تو یقیناً تکبیر کہنے والا اس سے اجر میں زیادہ بڑا ہوگا “
حلیة الاولیاء(٤/٢٠٤)
تم چپ نہ رہو اور ایک دوسرے سے مقابلہ کرو اپنے مونہوں کے ساتھ تکبیر کہنےوالو
*اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ,اللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد*🌸🍃
⚠⁉️⚠⁉️⚠⁉️⚠
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس:
Translation,,,,,,
قیمتیں بہت بلند ہیں
اور عورتیں بـے پردہ ہیں
اور مسجدیں خالی ہیں
اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہـو رہی ہـے
چوروں کے پاس دلائل ہیں
اور مجاہدں کو ہـتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہـے
اور زنا کو حلال قرار دے دیا گیا
اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا
اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں
اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہـے
اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہـے ہیں
اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پوری ہـوچکی ہیں سوائے چند ایک کے
پس توبہ کو لازم پکڑو توبہ کو لازم پکڑو
سوراخ والے بیگ سے ڈرو!
نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں
*اہم نکات*
🌷 ایمان انسان کو امانتدار اور نصیحت قبول کرنے والا بناتا ہے۔
🌷 مومن لعن طعن، سخت مزاج اور فحش گو نہیں ہوتا۔
🌷شک سے پاک ایمان انسان کو بہت سے فتنوں سے بچا لیتا ہے۔
🌷 دعا پورے یقین کے ساتھ مانگنی چاہیئے (کہ اللہ ہی دیتا ہے اور وہی دینے پر مکمل قادر ہے)
🌷 *لا الہ الا الله* سب سے افضل ذکر ہے، اس سے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت ملے گی۔
🌷 دل سے *لا الہ الا الله* پڑھنے والے کے لیے آسمان کے دروازےکھول دیے جاتے ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔
🌷الله کو ہر معاملے میں نرمی کرنے والے، عاجز، صبر اور رقت کرنے والے پسند ہیں۔
🌷 ہر نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے۔
🌱 *اہم نکات*
🍁افضل ایمان وہ ہے جو ہر قسم کے شک سے پاک ہو۔
🍁 *سب سے افضل ذکر* لا الہ الا الله ہے۔
🍁صبر، سخاوت، اچھا اخلاق اور نرمی کرنا بھی افضل ایمان میں شمار ہوتے ہیں ۔
🍁 ایمان لانا الله کا فضل ہے اور ایمان والوں کے لیے جنت ہے۔
🍁جب انسان دل سے ایمان لاتا ہے تو اس کی توجہ فوراً ان اعمال کی طرف ہوجاتی ہے جن سے رب راضی ہو۔
🍁شریعت کے مطابق ایمان یہ ہے کہ دل سے اس کو مانا جاۓ، زبان سے اقرار کیا جاۓ اور اعضاء سے عمل کیا جاۓ۔
🍁 *ایمان کی تجدید بھی بہت ضروری ہے اس، کو چھوڑا نہیں جا سکتا ورنہ یہ تعلق کمزور ہوتے ہوتے ختم بھی ہو سکتا ہے۔*
🌿 *اہم نکات*
🌷 حج کے دوران جمرات پر ہر کنکری پھینکنے پر ایک کبیرہ گناہ معاف کر دیا جاتا ہے۔
🌷 ذوالحج کے دس دنوں میں سب سے افضل دن عیدالاضحیٰ کا ہے۔
🌷 قربانی کے گوشت سے خود کھانا اور دوسروں کو کھلانا سنت ہے۔
🌷 ذوالحج کے دنوں کے روزے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں۔
🌷 ہر سجدہ کے بدلے ایک درجہ بڑھتا ہے اور ایک گناہ معاف ہوتا پے۔
🌷 *لا الہ الا الله* ان دنوں کا سب سے خاص ذکر ہے۔
🌹إحترام المعلمين🌹
إذا أدرك الطالب مقدار الخير الذي يخرج من أدب المعلم ، فربما يجب عليه أن يغسل قدمي المعلم،
تعلم أن تحترم المعلم ، إذا كان المعلم غاضبًا ، فتعلم إقناعه ، وأخذ صلاة من المعلم،يمكنك الحصول على شهادة بدون أدب المعلم ، لكنك لن تكون قادرًا على فعل الخير لنفسك.
اگر طالب علم کو اس بات کا ادراک ہوجاۓ کہ استاد کے ادب سے اس سےکتنی خیر پھوٹتی ہے تو شاید وہ استاد کے پاؤں دھو دھو کے پیے،
استاد کی عزت کرنا سکھیں۔ استاد ناراض ہو تو اسے منانا سکھیں استاد سے دعاٸیں لیں استاد کے ادب کے بغیر ڈگری تو لی جا سکتی ہے لیکن خیر نہیں جاری کر سکو گے اپنے لیے.
جو شخص نماز نہیں پڑھتا وہ کبھی بھی وفادار نہیں ہو سکتا
کیونکہ جو خالق سے وفا نہیں کرسکتا وہ مخلوق سے کیسے کرے گا.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain