Damadam.pk
amar_saqi's posts | Damadam

amar_saqi's posts:

amar_saqi
 

سمجھ ہے اور تمہاری کہوں میں تم سے کیا
تم اپنے دل میں خدا جانے سن کے کیا سمجھو
شیخ ابراہیم ذوق

amar_saqi
 

کوشش کریں مرنے سے پہلے اللّٰہ کو پیارے ہوجائیں محترم اشفاق احمد

amar_saqi
 

غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا

amar_saqi
 

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

amar_saqi
 

اپنی نظریں بکھیر دے ساقی
مے بہ اندازہ خمار نہیں

amar_saqi
 

بدل چکا تھا سبھی کچھ تمہارے جاتے ہی
فلک کا چاند، زمیں کے گلاب راکھ ہُوئے
وہ راکھ خواب ہُوئی پھر وہ خواب راکھ ہُوئے
تم آ سکو تو میں سمجھوں تمہارے آتے ہی
ہر ایک نقش وہی آج بھی ہے جو کل تھا
یہ راکھ خواب بنے خواب سے گلاب بنے
ہر اک ستارۂ مژگاں سے ماہتاب بنے
برس فراق کا جیسے وصال کا پل تھا
احمد فراز

amar_saqi
 

زندگی یوں بھی گزر جاتی
کیوں ترا راہ گزر یاد آیا؟

amar_saqi
 

لاگ اگر دل کی نہیں لطف نہیں جینے کا
الجھے سلجھے کسی کاکل کا گرفتار رہو

amar_saqi
 

تم زمانے کی راہ سے آئے
ورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا

amar_saqi
 

کیا غم خوار نے رسوا لگے آگ اس محبّت کو
غالب

amar_saqi
 

لاش کودفن توکردوجو کیا ہے مجھے قتل
دیکھ لے گا کوئی مفسد تو قباحت ہوگی

amar_saqi
 

ہم سے امید ناز کا یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجئے اور عمر گزار دی گئی

amar_saqi
 

خوشبو کی طرح گزرو مرے دل کی گلی سے
پھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن

amar_saqi
 

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ بن جائے تو ا س کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو
اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں!
ساحر لدھیانوی

amar_saqi
 

موسم بدل گیا ہے مگر اس کے باوجود
منظر تمہاری یاد کا ٹھہرا ہوا تو ہے

amar_saqi
 

عجب تھا اس کی دلداری کا انداز
وہ برسوں بعد جب مجھ سے مِلا ہے
بَھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے
متاعِ جاں! تمہارا نام کیا ہے؟

amar_saqi
 

تیری یادوں کے راستے کی طرف
اک قدم بھی نہیں بڑھوں گا میں
دل تڑپتا ہے تیرے خط پڑھ کر
اب تیرے خط نہیں پڑھوں گا میں

amar_saqi
 

He ZarooRat Bohot Tawajjo Ki Yad Awo To Km Na Yad Awo ... Chahye Mujhko Jan u Dil Ka Sakoon Tom mere Lye Azaab Bnjao

amar_saqi
 

To mujhe Dhoond Yaa me tomhe Dhondo koi hm maisai RehGaya He kahiii

amar_saqi
 

GLASS WESY nahii TOOT TA LAGJATA HE zor SE ZAMEEN k SAAT ESE TARHA INSAN b HE.....